• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نسل کشی کی رپورٹ پر صہیونی حکومت ایمنسٹی انٹرنیشنل پر برہم

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دل دہلا دینے والی گواہیاں پیش کی ہیں جنہیں ہسپتالوں کے عملے، بچوں کے والدین اور بے گھر فلسطینیوں سے حاصل کیا گیا۔

جمعہ 04-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تین فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکومت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹ، فریب اور الزام تراشی کا نشانہ بنایا، صرف اس لیے کہ اس نے اپنی تازہ رپورٹ میں غزہ میں جاری نسل کشی کے سلسلے میں قابض اسرائیل کی جانب سے بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا پردہ چاک کیا ہے۔

مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ سنہ2024ء کے ستائیس مئی سے قابض صہیونی حکومت اور امریکہ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی شفاف نگرانی سے ہٹ کر اپنی ہی نام نہاد “غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” کے ذریعے محدود امداد کی تقسیم کا عمل شروع کیا جو درحقیقت معصوم و نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا ایک گھناؤنا منصوبہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دل دہلا دینے والی گواہیاں پیش کی ہیں جنہیں ہسپتالوں کے عملے، بچوں کے والدین اور بے گھر فلسطینیوں سے حاصل کیا گیا۔ یہ بیانات غزہ میں مہلک بھوک، شدید غذائی قلت اور پھیلے ہوئے مایوسی کے عالم کی خوفناک تصویر پیش کرتے ہیں۔

ایمنسٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح قابض اسرائیل کی جانب سے جان بچانے والی امداد پر مسلسل پابندی، ظالمانہ فوجی نظام، جبری بے دخلی، خوفناک بمباری اور زندگی کی بنیادی سہولتوں کی تباہی معصوم و نہتے فلسطینیوں کو اجتماعی بربادی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

قابض صہیونی حکومت نے امریکہ کے مکمل تعاون سے غزہ میں نسل کشی کی وہ بھیانک جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں وزارتِ صحت کے مطابق اب تک ستاون ہزار ایک سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، ایک لاکھ پینتیس ہزار ایک سو تہتر زخمی ہیں اور گیارہ ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔ سینکڑوں بھوک سے دم توڑ چکے ہیں جبکہ دو ملین سے زائد فلسطینی بے سروسامانی کی حالت میں در بدر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ صرف نام نہاد امریکی امدادی مراکز پر جنہیں قابض اسرائیل نے "غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن” کے پردے میں قائم کیا ہے، چھ سو باون فلسطینی شہید، چار ہزار پانچ سو سینتیس زخمی اور اُنتالیس لاپتہ ہو چکے ہیں۔ یہ مراکز عالمی سطح پر مسترد کیے گئے ہیں اور دراصل قابض صہیونی حکومت کا وہ مکروہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے وہ انسانی ہمدردی کے نقاب میں فلسطینیوں کو یا تو بھوک سے مرنے یا گولی سے مارنے پر مجبور کررہی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.