• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی ریاست نے ایران جنگ کا بارود غزہ پر گرایا، شہر موت کا منظر پیش کرنے لگا

ایران کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے دوران قابض صہیونی فضائیہ کے پائلٹس نے اپنا بچا ہوا پے لوڈ میزائل اور بارود غزہ کی مظلوم آبادی پر گرادیا۔

جمعرات 03-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی ریاست نے ایران جنگ کا بارود غزہ پر گرایا، شہر موت کا منظر پیش کرنے لگا
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے جنگی جرائم کی نئی داستان سامنے آئی ہے۔ معروف عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ بارہ روزہ جنگ کے دوران قابض صہیونی فضائیہ کے پائلٹس نے اپنا بچا ہوا پے لوڈ میزائل اور بارود غزہ کی مظلوم آبادی پر گرادیا۔

یہ انکشاف قابض اسرائیلی فوج کے جرائم اور فلسطینیوں کے خلاف اس کے نسل کش اقدامات کا ایک اور شرمناک ثبوت ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی جب ایران کی جانب سے میزائل حملے شروع ہوئے تو صہیونی پائلٹس نے غزہ آپریشن روم سے رابطہ کر کے اجازت مانگی کہ وہ اپنی اضافی بارود غزہ پر برسا دیں۔ یہ تجویز فوراً قبول کر لی گئی اور غزہ کی زمیں ایک بار پھر خون سے سرخ کر دی گئی۔

معاریو نے تصدیق کی ہے کہ یہ بمباری پورے بارہ دن جاری رہی اور اسے قابض فوج نے خان یونس اور شمالی غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کی ’مدد‘ قرار دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ وحشیانہ عمل ایک معمول کا حصہ بن گیا اور اضافی بارود کو انسانی بستیوں پر برسانا شروع کردیا۔

رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ غاصب فضائیہ کے سربراہ نے ا س مہم کو وسعت دینے کا حکم بھی جاری کیا تاکہ تمام صہیونی طیارے اپنی بچی ہوئی گولہ بارود غزہ پر استعمال کریں۔ یہ عمل صرف جنگی حکمت عملی کا حصہ نہیں بلکہ دانستہ اور مجرمانہ جارحیت ہے جس کا مقصد صرف اور صرف تباہی، اذیت اور نسل کشی ہے۔

فلسطینی سکیورٹی امور کے ماہر رامی ابو زبیدہ نے اس المیے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا معاملہ اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ غزہ کو قابض اسرائیل نے بارود کا کوڑا دان اور اپنے مہلک تجربات کا میدان جنگ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بمباری کسی جنگی ضرورت کے تحت نہیں بلکہ محض بے حسی، اجتماعی سزا اور اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے کی جا رہی ہے کہ غاصب ریاست کی طاقت بے لگام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سفاکیت صہیونی فوج کے اندر چھپے اس انتقامی اور خونخوار چہرے کو بے نقاب کرتی ہے جو محض فلسطینی مزاحمت ہی نہیں بلکہ غزہ میں زندگی کے تصور کو ہی مٹانا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جاری اس جنگ کے دوران غزہ پر قابض اسرائیل نے غیر معمولی بمباری کی۔ خاص طور پر شمالی غزہ کو شدید نشانہ بنایا گیا جہاں روزانہ شہادتوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.