• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

القسام کا راکٹ حملہ ،غزہ کے نزدیک دو صہیونی بستیاں نشانہ

یہ کارروائی دشمن کو ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ فلسطینی مزاحمت پوری طاقت، حکمت عملی اور عزم کے ساتھ قابض صہیونی حکومت کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے

بدھ 02-07-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, رپورٹس, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
مزاحمت اب بھی مضبوط، 40 ہزار سے زائد جنگجو اب بھی غزہ میں موجود ہیں، اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
55
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کی شب القسام بریگیڈز نے قابض اسرائیل کی دو صہیونی بستیوں پر شدید راکٹ حملہ کیا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمال میں جہاں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیاں تعینات تھیں، "نیر اسحاق” اور "مفتاحیم” نامی صہیونی بستیوں کو کیو بیس طرز کے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی دشمن کو ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ فلسطینی مزاحمت پوری طاقت، حکمت عملی اور عزم کے ساتھ قابض صہیونی حکومت کی جارحیت کا جواب دے رہی ہے اور جب تک ایک بھی فلسطینی زندہ ہے غزہ پر قبضے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

اس حملے سے کچھ دیر قبل ہی غزہ کے جنوبی محاذ سے ملحقہ صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جو صہیونی باشندوں کو ممکنہ میزائل حملے سے آگاہ کرنے کے لیے بجائے جاتے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی سے کم از کم دو میزائل قابض اسرائیل کی جنوبی بستیوں کی جانب فائر کیے گئے۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ کے نہتے شہری مسلسل وحشیانہ بمباری، تباہ کن حملوں، گھروں کی مسماری اور ہسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے جیسے بدترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ساتھ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے قابض فوج کے جارحانہ حملوں کے جواب میں القسام بریگیڈز اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہ مسلسل ہر ممکن طریقے سے دشمن کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور صہیونی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.