• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں نسل کشی: برطانیہ پر صہیونی حمایت کا الزام

فلسطینی تنظیم "الحق” کی قانونی محقق دورین مکارتھی نے کہا کہ برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ دراصل "برطانیہ کی غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت داری” کو واضح کرتا ہے۔

بدھ 02-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں نسل کشی: برطانیہ پر صہیونی حمایت کا الزام
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) متعدد بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے برطانوی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے جس میں عدالت نے کہا کہ قابض صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فروخت کے سلسلے میں حکومت کے خلاف دائر درخواست عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں نے برطانوی حکومت کے خلاف یہ موقف اپنایا کہ وہ ایک ایسی غاصب ریاست کو اسلحہ فروخت کر رہی ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

ان تنظیموں میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، عالمی نیٹ ورک برائے قانونی اقدام اور فلسطینی تنظیم "الحق” شامل ہیں۔ ان سب نے اس عدالتی فیصلے کو انصاف، احتساب اور بین الاقوامی قانون کے لیے ایک افسوسناک دن قرار دیا۔

عدالتی فیصلے کے فوری بعد ان تنظیموں نے لندن میں عدالت ِعالیہ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کی اور شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی برطانیہ میں موجود شاخ کی ڈائریکٹر یاسمین احمد نے کہا کہ یہ دن عدل و انصاف کے لیے نہیں بلکہ غم اور مایوسی کا دن ہے خاص طور پر ان فلسطینیوں کے لیے جو مسلسل قابض ریاست کی طرف سے نسل کشی، درندگی اور دیگر مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

فلسطینی تنظیم "الحق” کی قانونی محقق دورین مکارتھی نے کہا کہ برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ دراصل "برطانیہ کی غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت داری” کو واضح کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانونی جنگ محض آغاز ہے ہمارا مقصد ہے کہ عالمی سطح پر انصاف اور احتساب کے لیے آواز بلند کریں۔

مکارتھی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کرے تمام سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات منقطع کرے اورقابض صہیونی ریاست کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خارج کرے کیونکہ وہ ایک نسل کشی کرنے والی ریاست ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جو عناصر ان جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کر کے عالمی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساشا دیشموخ نے عدالتی فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عدالت نے کہا ہے کہ وہ ایف-پینتیس طیاروں کے پرزہ جات کی برآمد سے متعلق فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں لیکن اس سے حکومت اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ختم نہیں ہو جاتی۔

واضح رہے کہ 2024ء میں فلسطینی تنظیم الحق اور گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک نے برطانوی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کیونکہ حکومت نے بارہا قابض صہیونی حکومت کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کیا تھا۔

درخواست گزار تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ قابض ریاست کو اسلحہ فروخت کرنے کے تمام لائسنس فوری منسوخ کرے جن میں ایف-پینتیس لڑاکا طیاروں کے پرزے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی مظلوم ہیں، نہتے ہیں، اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی خاموشی کے سبب دن بدن نسل کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کے قاتلوں کو اسلحہ فراہم کرنے والے حکومتیں درحقیقت شریک جرم ہیں۔ برطانیہ کا یہ فیصلہ نہ صرف انسانی ہمدردی کے تقاضوں سے انحراف ہے بلکہ انسانیت کے چہرے پر ایک سیاہ دھبہ بھی ہے۔

Tags: اسرائیلبرطانیہصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.