• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمن کا مزائیل حملہ ، صہیونی ریاست میں خوف کی لہر

قابض اسرائیل نے ملک بھر میں فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا جس سے ریاست کے اندر خوف و ہراس اور اضطراب مزید بڑھ گیا۔

بدھ 02-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
انصاراللہ: یمن پر صہیونی حملے کا تباہ کن جواب دیں گے
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی غاصب ریاست ایک بار پھر شدید خوف کی لپیٹ میں آ گئی جب یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی فضا کو لرزا کر رکھ دیا۔ جیسے ہی میزائل کی اطلاع ملی قابض اسرائیل کے تمام شہروں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قابض صہیونی فوج نے ایک مختصر بیان میں تصدیق کی کہ یمن سے ایک میزائل داغا گیا ہے، اور اس کی روک تھام کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیل کی میزائل شکن نظام ہیٹز نے اس یمنی میزائل کو فضا میں روکنے کی ناکام یا جزوی کوشش کی۔

بیان کے مطابق غزہ کی پٹی پر جاری صہیونی جنگی جارحیت کے دوبارہ آغاز کے بعد یعنی گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران یمن کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست پر داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کی تعداد ترپن سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے اکثریت کا ہدف تل ابیب کا علاقہ رہا ہے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ یمن سے میزائل فائر ہونے کے بعد قابض اسرائیل نے ملک بھر میں فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کر دیا جس سے ریاست کے اندر خوف و ہراس اور اضطراب مزید بڑھ گیا۔

اسی دوران قابض صہیونی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ آج غزہ کی جنوبی پٹی سے دو مزید راکٹ فائر کیے گئےجنہیں روکنے کے لیے قابض ریاست کے دفاعی نظام نے کوشش کی مگر اس کے نتائج پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

قابض حکومت جو خود مظلوم فلسطینی عوام پر گزشتہ کئی ماہ سے درندگی، بمباری اور قتل عام کا طوفان برپا کیے ہوئے ہے اب خود خطے کی مزاحمتی قوتوں کی مزاحمت کا سامنا کر رہا ہے۔ یمن کی طرف سے داغے گئے میزائل قابض اسرائیل کے لیے اس حقیقت کا پیغام ہیں کہ فلسطینی نسل کشی، ہسپتالوں، سکولوں اور گھروں پر بمباری کا جواب اب خطے کے مختلف گوشوں سے آ رہا ہے۔

یہ صورتحال ثابت کرتی ہے کہ قابض صہیونی حکومت صرف غزہ یا مغربی کنارے کی مجرم نہیں بلکہ وہ پورے خطے کے امن کی دشمن ہے اور اب اس کی درندگی کے خلاف مزاحمت کی آوازیں صرف فلسطین سے نہیں بلکہ یمن جیسے دُور دراز ممالک سے بھی بلند ہو رہی ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطینیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.