• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی مظالم پر احتجاج، عالمی تنظیم نے اسرائیل کی رکنیت معطل کی

یہ معطلی نہ صرف ایک علامتی فیصلہ ہے بلکہ قابض اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی اور اس کی نسل کش پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بیداری کا ثبوت بھی ہے۔

منگل 01-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں ایک اور خونی دن:  خیمہ بستی پرصیہونی فوج کا حملہ، خواتین، بچوں سمیت 18 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں جاری نسل کشی، وحشیانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی سطح پر قابض اسرائیل کی مذمت کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں پیر کے روز بین الاقوامی سوشیالوجی ایسوسی ایشن(آئی آیس اے) نے ایک جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی سوشیالوجی ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

تنظیم نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ اسرائیلی سوشیالوجی ایسوسی ایشن نے غزہ میں جاری المناک صورت حال پر کوئی مذمتی مؤقف اختیار نہیں کیا، حالانکہ غزہ اس وقت اجتماعی نسل کشی، جبری بے دخلی، بھوک کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب اگلے ماہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہونے والے بین الاقوامی سوشیالوجی فورم میں قابض اسرائیل کی ممکنہ شرکت پر وسیع پیمانے پر عالمی سطح پر احتجاج کیا جا رہا تھا۔ درجنوں بین الاقوامی محققین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس فورم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جب تک کہ صہیونی اداروں کو اس میں شرکت سے روک نہ دیا جائے۔

بین الاقوامی سوشیالوجی ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے کسی سرکاری ادارے سے کوئی ادارہ جاتی تعلقات نہیں رکھتی۔ تاہم تنظیم نے یہ وضاحت نہیں کیا کہ آیا انفرادی سطح پر کوئی صہیونی محقق فورم میں شرکت کر سکتا ہے یا نہیں۔

تنظیم نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی سوشیالوجی ایسوسی ایشن نے غزہ میں جاری خونی صورتحال اور نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے سے گریز کیا جو انتہائی افسوسناک اور غیر انسانی رویہ ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2023 سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے جس میں بڑے پیمانے پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام، بھوک کا ہتھیار، طبی سہولیات کی تباہی اور لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کا سامنا ہے۔ یہ جنگ انسانی حقوق، اخلاقیات اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

امریکہ کی سرپرستی میں جاری اس جنگ میں اب تک تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار فلسطینیوں کو شہید و زخمی کیا ہے جن میں زیادہ تر معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں۔ مزید گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں جب کہ لاکھوں افراد دربدر ہو چکے ہیں اور درجنوں بچے بھوک سے دم توڑ چکے ہیں۔

حال ہی میں مراکش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے متعدد محققین اور اساتذہ نے جامعہ محمد الخامس رباط میں چھ تا گیارہ جولائی ہونے والے پانچویں عالمی سوشیالوجی فورم کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ایسے فورم میں قابض اسرائیل کے نمائندوں کی موجودگی ناقابل قبول ہے۔

گزشتہ بدھ کو فلسطین کی غیر سرکاری تنظیم "اکیڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل کمپین” نے دنیا بھر کے محققین سے اپیل کی کہ وہ صہیونی اداروں اور محققین کی شرکت کے خلاف بین الاقوامی سوشیالوجی ایسوسی ایشن پر دباؤ ڈالیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں تمام محققین سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلیمی، ثقافتی، اقتصادی اور تجارتی تعاون ختم کر دیا کیونکہ یہ تعلقات ایک ایسے غیر قانونی قبضے اور نسل پرستی کے نظام کو سہارا دیتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف نسل کُشی میں شامل ہے۔

بین الاقوامی سوشیالوجی ایسوسی ایشن ایک غیر سرکاری تنظیم ہے، جو دنیا بھر کی جامعات اور تعلیمی اداروں کو یکجا کرتی ہے، اور ہر چند سال بعد عالمی سوشیالوجی فورم کا انعقاد کرتی ہے۔ رواں سال کے فورم میں دنیا کے تقریباً ایک سو ممالک سے چار ہزار پانچ سو سے زائد محققین کی شرکت متوقع ہے۔

یہ معطلی نہ صرف ایک علامتی فیصلہ ہے بلکہ قابض اسرائیل کی عالمی سطح پر تنہائی اور اس کی نسل کش پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بیداری کا ثبوت بھی ہے۔

Tags: صہیونی فوجصہیونی مظالمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.