اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہید بچوں کی یاد میں نیدرلینڈز میں ہزاروں جوتے رکھ کر منفرد احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔
نیدرلینڈز کے شہر المیرے کے ٹاؤن اسکوائر میں غزہ میں جاری قابض اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے بچوں حق میں لوگوں نےبچوں کے ہزاروں جوتے سڑک پر رکھ کر منفرد احتجاج کیا۔
نیدرلینڈز میں گزشتہ سال بھی لوگوں نے غزہ کے بچوں کے حق میں اس طرح کے مظاہرے کیے تھے اور ایسے ہی ایک مظاہرے میں مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔

