• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

سلفیت میں صہیونی آبادکار کا نوجوان پر گاڑی سے حملہ، اریحا میں فلسطینی بستی نشانہ

یہ واقعہ اس بھیانک سلسلے کا تسلسل ہے جس میں صہیونی آبادکار جان بوجھ کر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور قابض اسرائیلی حکومت کی مکمل سرپرستی میں ان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں

پیر 30-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سلفیت میں صہیونی آبادکار کا نوجوان پر گاڑی سے حملہ، اریحا میں فلسطینی بستی نشانہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جن کا مقصد فلسطینی عوام کو خوفزدہ کرنا، ان کی زمینوں پر قبضہ جمانا اور انہیں جبری طور پر بے دخل کرنا ہے۔ تازہ واقعات میں ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے کچلا گیا، جب کہ دوسری طرف ایک گاؤں پر حملہ کر کے اہلِ دیہہ اور ان کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سلفیت کے مغرب میں واقع قصبہ کفر الدیک سے تعلق رکھنے والے نوجوان، رجائی ناطور الدیک کو اس وقت جان بوجھ کر گاڑی سے کچل دیا گیا جب وہ سڑک عبور کر رہے تھے۔ یہ واقعہ قابض اسرائیل کی "برکان” نامی غیرقانونی یہودی بستی کے قریب پیش آیا، جو فلسطینیوں کی زرعی اراضی پر قائم کی گئی ہے۔

زخمی نوجوان کو فوری طور پر سلفیت کے شہید یاسر عرفات ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ اس بھیانک سلسلے کا تسلسل ہے جس میں صہیونی آبادکار جان بوجھ کر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور قابض اسرائیلی حکومت کی مکمل سرپرستی میں ان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسی طرح کی ایک اور درندگی کا مظاہرہ آج علی الصبح اریحا کے شمال میں واقع دیہاتی علاقے شلال العوجا میں بھی دیکھنے میں آیا، جہاں صہیونی آبادکاروں کے ایک جتھے نے حملہ کر کے بدوی باشندوں کے گھروں پر چڑھائی کی اور ان کے املاک کو نقصان پہنچایا۔

وادی اردن میں بدوی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم "البيدر” کے نگران حسن ملیحات نے بتایا کہ صہیونی آبادکاروں نے شلال العوجا گاؤں پر دھاوا بولا، دیہاتیوں کو زد و کوب کیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں قابض اسرائیل کی کھلی سرپرستی میں ہو رہی ہیں، جو اس ظلم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ ان بربریت پر مبنی اقدامات کا مقصد بدوی فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کی زمینوں سے نکالنا اور انہیں بے گھر کرنا ہے۔

فلسطینی عوام پر صہیونی آبادکاروں کی یہ جارحیتیں، چاہے وہ کسی شہری کو گاڑی سے کچلنا ہو یا دیہات پر حملے، نسل کشی کی کھلی مثالیں ہیں۔ دنیا کی خاموشی، اقوام متحدہ کی بے عملی اور امریکہ و مغربی طاقتوں کی حمایت نے قابض اسرائیل کو ظلم میں مزید بے باک بنا دیا ہے۔

غاصب اسرائیل کی یہ حکمت عملی صرف زمینوں پر قبضہ کرنے کی نہیں بلکہ فلسطینی شناخت، ان کے روزگار، ان کے خواب اور ان کے وجود کو مٹانے کی سازش ہے۔ لیکن فلسطینی قوم، ظلم کے ان اندھیروں میں بھی اپنے نصب العین، آزادی اور خودمختاری کی روشن شمع تھامے کھڑی ہے۔

Tags: آبادکاراسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.