• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یورپی یونین کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ

یورپی کونسل نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر مسلط محاصرہ مکمل طور پر ختم کرے، انسانی امداد کو فوری، بلا رکاوٹ اور آزادانہ طریقے سے داخلے کی اجازت دے

جمعہ 27-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
یورپی یونین کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یورپی کونسل نے جمعرات کو برسلز میں اپنے اجلاس کے اختتام پر ایک بار پھر زور دے کر مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر قابض صہیونی حکومت کی مسلط کردہ نسل کُشی کو فوری طور پر روکا جائے اور تمام جنگی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے تاکہ دشمنی اور خونریزی کے اس اندوہناک سلسلے کو مستقل طور پر ختم کیا جا سکے۔

کونسل نے غزہ کی صورت حال کو انسانی المیے سے تعبیر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ میں نہ صرف انسانی تباہی کی حدوں کو چھو لیا گیا ہے بلکہ شہریوں کی شہادتیں اور جبری فاقہ کشی کی سطح ناقابل ِ حد تک پہنچ چکی ہے۔

یورپی کونسل نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پر مسلط محاصرہ مکمل طور پر ختم کرے، انسانی امداد کو فوری، بلا رکاوٹ اور آزادانہ طریقے سے داخلے کی اجازت دے اور اس امداد کو پورے غزہ میں مؤثر طریقے سے تقسیم کرنے کی ضمانت فراہم کرے۔

کونسل نے اقوام متحدہ ،اس کی ذیلی ایجنسیوں اور دیگر انسانی تنظیموں کو آزادی، غیر جانبداری اور مکمل تحفظ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں اور فلسطینیوں کی ناقابلِ بیان تکلیفوں میں کچھ کمی لائی جا سکے۔

یورپی کونسل نے بین الاقوامی قوانین خصوصاً بین الاقوامی انسانی قوانین کے احترام پر قابض صہیونی ریاست کی مکمل پاسداری پر زور دیا۔ اس میں نہ صرف شہریوں کی بلکہ انسانی خدمات فراہم کرنے والے کارکنان، طبی اداروں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے دفاتر جیسے شہری ڈھانچوں کی حفاظت بھی شامل ہے۔

اسی تناظر میں یورپی کونسل نے قابض اسرائیل کے یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری معاہدے کی شق نمبر دو پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور اس معاملے پر آئندہ ماہ جولائی میں میدانِ عمل کی تازہ صورتحال کے تناظر میں بات چیت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

یورپی کونسل نے مغربی کنارے، بشمول مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں قابض فوج کے عسکری حملوں، غیرقانونی بستیوں کی توسیع اور صہیونی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

کونسل نے زور دیا کہ شدت پسند صہیونی آبادکاروں، ان کی حمایت کرنے والی تنظیموں اور اداروں کے خلاف مزید سخت پابندیوں کا اطلاق کیا جائے۔

واضح رہے کہ غاصب حکومت امریکہ کی مکمل سرپرستی میں ساتھ اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جو جنگی درندگی مسلط کر رکھی ہے، وہ ایک منظم نسل کشی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اس نسل کشی میں نہ صرف قتلِ عام، تباہی اور جبری ہجرت شامل ہے بلکہ فلسطینیوں کو دانستہ طور پر بھوکا رکھ کر موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ قابض اسرائیل اقوامِ متحدہ، عالمی عدالتِ انصاف اور دیگر عالمی اداروں کی تمام اپیلوں اور احکامات کو نظر انداز کر رہا ہے۔

غزہ میں جاری اس نسل کشی میں اب تک تقریباً ایک لاکھ اٹھاسی ہزار فلسطینیوں شہید اور زخمی ہوچکے جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جب کہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ قحط کی شدت سے سیکڑوں افراد خاص طور پر بچے موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی غزہ کے ہر گوشے میں تباہی کے آثار موجود ہیں۔

Tags: صیہونی ریاستغزہفلسطینمقبوضہ فلسطینیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.