• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

حماس: کفر مالک میں قتل عام پر عوامی و سرکاری حفاظتی کمیٹیاں بنائی جائیں

قابض فوجیوں اور آبادکاروں نے نہ صرف گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگائی بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کو بھی دہشت زدہ کیا

جمعرات 26-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: امدادی کارروائیوں میں تین سو سے زائد شہادتیں
0
SHARES
46
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمعرات کی شام قابض اسرائیل اور اس کے آبادکاروں کی کفر مالک میں ظالمانہ دہشت گردی اور ظلم پر شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ حماس نے کہا کہ یہ دردناک سانحہ فلسطینی عوام اور ان کی تمام سرکاری و عوامی تنظیموں کے لیے ایک سخت انتباہ ہے کہ قابض فوج اور آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی درندگی کے خلاف فوری اور سنجیدہ قدم اٹھایا جائے۔

حماس نے اپنے بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور مقامی لوگوں کی بہادری کو سراہا جنہوں نے اس درندہ صفت حملے کا مقابلہ کیا۔ قابض فوجیوں اور آبادکاروں نے نہ صرف گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگائی بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کو بھی دہشت زدہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ قتل عام قابض صہیونی حکومت کی طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی نسل اور وجود کو ختم کرنا اور انہیں ان کی زمین سے بے دخل کرنا ہے۔

حماس نے زور دیا کہ اس درندگی کے جواب میں تمام فلسطینی علاقوں میں مکمل مزاحمت کو تقویت دی جائے اور عوامی و سرکاری حفاظتی کمیٹیاں فوری طور پر تشکیل دی جائیں تاکہ گاؤں اور شہروں کی حفاظت کی جا سکے۔

بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور اس کی سیکورٹی فورسز پر بھی زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورے جذبے کے ساتھ نبھائیں اور تمام سیاسی قیدیوں اور مزاحمت کے رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

حماس نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام اس مسلسل قتل و غارت اور جبری بے دخلی کے سامنے بے حس نہیں رہیں گے اور مزاحمت ہر طرح سے قابض درندوں کا جائز اور قدرتی جواب ہے۔

بیان کے اختتام پر حماس نے کہا کہ کفر مالک کے شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور یہ قربانیاں آزادی کے حصول، قابضوں کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مشعل راہ رہیں گی جس کا دارالحکومت القدس شریف ہوگا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض آبادکاروں کی ایک مسلح درندگی میں تین فلسطینی شہید اور سات دیگر زخمی ہو گئے، جن میں ایک کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے۔ وزارت صحت نے تصدیق کی کہ تینوں شہداء گولیاں لگنے سے شہید ہوئے۔

Tags: حماسشہیدصیہونی ریاستصیہونی فوجفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.