• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

بارہ روز بعد مسجد اقصیٰ کے دروازے کھول دیے گئے

قابض ریاست نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا جہاں عام نمازیوں کا داخلہ ممنوع تھا

بدھ 25-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, یوم القدس
0
بارہ روز بعد مسجد اقصیٰ کے دروازے کھول دیے گئے
0
SHARES
28
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی حکومت نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے کچھ دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔ یہ دروازے بارہ دن کی بندش کے بعد کھولے گئے ہیں، جو حالیہ عرصے میں ایران کے ساتھ عسکری کشیدگی کے تناظر میں قابض اسرائیلی فیصلے کا نتیجہ تھے۔

القدس گورنری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے تقریباً دو ہفتے سے جاری ہنگامی صورت حال ختم کرتے ہوئے بابِ حطہ، باب السلسلہ اور باب المجلس کو نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ قابض ریاست نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندیوں میں جزوی نرمی کی ہے۔

بابِ حطہ مسجد اقصیٰ کے شمالی دروازوں میں سے ایک نہایت اہم دروازہ ہے جو حارۃ السعدیہ کی جانب کھلتا ہے۔ باب السلسلہ مغربی جانب باب المغاربہ کے قریب واقع ہے جہاں سے بڑی تعداد میں نمازی داخل ہوتے ہیں۔ باب المجلس یا باب الناظر بھی مغرب کی جانب واقع مسجد اقصیٰ کے بڑے داخلی دروازوں میں شمار ہوتا ہے۔

قابض ریاست نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا جہاں عام نمازیوں کا داخلہ ممنوع تھا۔ صرف مسجد کے محافظین اور اسلامی اوقاف کے ملازمین ہی کو داخلے کی اجازت تھی۔ اسی دوران غاصب فواج نے پرانے شہر کی تمام گزرگاہوں پر سخت فوجی ناکے قائم کر دیے تھے جہاں سے صرف مقامی رہائشیوں کو گزرنے دیا جارہا تھا جس کی وجہ سے پورے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں تقریباً ختم ہو گئی تھیں۔

اب بھی قابض اسرائیلی افواج مسجد اقصیٰ آنے والے نمازیوں پر سخت پابندیاں عائد کیے ہوئے ہیں، خاص طور پر جمعے کے دنوں میں یہ پابندیاں مزید سخت کر دی جاتی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کوجو مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی ہیں مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روک دیا جاتا ہے۔ انہیں مقدس شہر میں داخلے کے لیے مخصوص فوجی پرمٹ حاصل کرنا پڑتا ہے، جن کا اجرا انتہائی محدود اور قابض صہیونی حکومت کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔

یہ تمام تر اقدامات قابض اسرائیلی ریاست کے اس جارحانہ منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد نہ صرف فلسطینیوں کے دینی شعائر پر پابندی عائد کرنا ہے ۔ ایسے میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور قربانیاں ہی ہیں جو قبلہ اول کو صہیونی قبضے سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینیمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.