• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایرانی جنرل قاآنی کی واپسی، صہیونی دعویٰ بے بنیاد

صہیونی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ قآنی قابض اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہید ہو چکے ہیں

بدھ 25-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, مزاحمت
0
ایرانی جنرل قاآنی کی واپسی، صہیونی دعویٰ بے بنیاد
0
SHARES
57
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) منگل کے روز تہران کے وسط میں ایک ناقابلِ فراموش منظر دیکھنے کو ملا جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قآنی ایک عوامی تقریب میں نظر آئے۔ یہ مظلوم ایرانی قوم کی فتح کا جشن تھا جو قابض اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ جنگی یلغار کے بعد ایران میں منایا جا رہا تھا۔ اس موقع پر قآنی کی موجودگی نے دشمن کی ان افواہوں کو غلط ثابت کر دیا جن میں اُن کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مغربی اور صہیونی میڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ قآنی قابض اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ تاہم یہ دوسرا موقع ہے جب 2023ء کے بعد قآنی عوام کے درمیان نمودار ہوئے اور دشمن کی ان جھوٹی کہانیوں کو ایک بار پھر جھوٹا ثابت کردیا۔

قآنی کی نئی تصاویر میں انہیں تہران کی تقریبات میں عام شہریوں سے بات چیت کرتے، ان کا حال احوال دریافت کرتے اور اپنے محافظوں کے درمیان پُرعزم انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر صرف قآنی کی زندگی کی گواہی ہی نہیں بلکہ ایک پیغام بھی ہیں کہ ایران کی عسکری قیادت دشمن کے ہر جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود پوری قوت سے میدان میں موجود ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ قآنی کی پہلی عوامی حاضری ہے جو قابض اسرائیل کے حملے کے بارہ روز بعد سامنے آئی ہے۔ یہ حملہ امریکہ کی مدد سے ایران کے مختلف فوجی، ایٹمی اور شہری ٹھکانوں پر کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسمعیل قآنی کی شہادت سے متعلق بار بار جھوٹ پھیلانا قابض اسرائیل کی اس نفسیاتی اور ابلاغی جنگ کا حصہ ہے جو وہ ایران اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسی سازشوں کا مقصد ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا اور خطے میں اس کی عسکری موجودگی کو کمزور دکھانا ہے مگر قآنی جیسے قائدین کا عوامی طور پر سامنے آنا اس پراپیگنڈے کو منہ توڑ جواب فراہم کرتا ہے۔

Tags: اسرائیلیایرانصیہونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.