• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ نسل کُشی کےچھ سو ستائیس دن: درجنوں شہید

امریکہ کی کھلی عسکری اور سیاسی سرپرستی میں جاری اس درندگی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کا رویہ لمحہ فکریہ ہے

منگل 24-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صیہونی دہشتگردی جاری: غزہ میں خوراک کا بحران شدت اختیار کر گیا،انٹرنیشنل کچن بند، غزہ قحط کے دہانے پر
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی آج چھ سو ستا ئیسویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ ایک طرف مسلسل بمباری، توپوں کی گھن گرج اور ڈرون حملے جاری ہیں، تو دوسری طرف بھوک، پیاس اور بے گھر ہونے سےدو ملین سے زائد فلسطینیوں کی زندگی موت سے بدتر ہوگئی ہے۔ امریکہ کی کھلی عسکری اور سیاسی سرپرستی میں جاری اس درندگی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی کا رویہ لمحہ فکریہ ہے۔

قابض فوج نے گذشتہ رات اور آج صبح کے وقت غزہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں مزید کئی دل دہلا دینے والی شہادتیں سامنے آئیں ہیں۔ بمباری کے باعث بے گھر افراد کی خیمہ بستیاں بھی محفوظ نہ رہ سکیں، جب کہ قحط اور دوا کی کمی سے حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، قابض اسرائیل کی جانب سے ساتھ اکتوبر 2023ء سے جاری نسل کشی میں شہدا کی مجموعی تعداد پچپن ہزار نو سو اٹھانوے ہو چکی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ اکتیس ہزار پانچ سو اُنسٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

رات گئے قابض اسرائیل کی بمباری سے بھوک کے مارے درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال "العودہ” اور "شهداء الأقصى” منتقل کیا گیا۔

غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں مسجد الفضیلہ کے قریب کشکو خاندان کے گھر پر بمباری سے ایک معصوم بچہ شدید زخمی ہواجس کو ہسپتال المعمدانی لایا گیا۔

خان یونس کے جنوب مغرب میں قبرستانوں کے قریب بے گھر فلسطینیوں کی خیمہ بستی پر بمباری میں آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

خان یونس کے مغربی علاقے المواصی کے جنوب میں البراق کالونی کے اطراف قائم بے گھر خیموں پر بھی بمباری کی گئی جس سے خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔

غزہ کے مغربی ساحلی پٹی پر واقع الشاطئ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہو گئے جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں قابض اسرائیل کی بمباری سے زخمی ہونے والی معصوم بچی ماسة ابو ہویشل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

الشاطئ کیمپ میں ایک اور ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

قابض اسرائیل نے ستائیس مئی کو غزہ کے چند محدود امدادی مراکز کو دانستہ طور پر قتل گاہوں میں بدل دیا جس کے بعد سے اب تک مزید چار سو سڑسٹھ فلسطینی شہید اور تین ہزار چھ سو دو زخمی ہو چکے ہیں۔ اس درندگی میں ایک جعلی انسانی امدادی تنظیم "غزہ ہیومنٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن” کو استعمال کیا گیا اقوام متحدہ کی جانب سے مسترد شدہ ہے۔

قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2024 سے امریکہ کی کھلی حمایت سے غزہ پر مکمل نسل کش جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ قحط سے درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ لاکھوں افراد جبری بے دخلی کے باعث ملبوں، خیموں اور کھلے آسمان تلے زندگی کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.