• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صربیا کا صہیونی ریاست کو اسلحہ فراہم بند کرنے کا فیصلہ ، فلسطینی گروہوں کا خیر مقدم

ایک رپورٹ کے مطابق صربیا کی جانب سے قابض اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات میں سنہ2023ء کے اکتوبر سے اب تک تیس گنا اضافہ ہوا جو بڑھ کر چار کروڑ بیس لاکھ یورو تک جا پہنچی تھیں

منگل 24-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صربیا کا صہیونی ریاست کو اسلحہ فراہم بند کرنے کا فیصلہ ، فلسطینی گروہوں کا خیر مقدم
0
SHARES
9
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک قابض اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب صربیا کے آرمی چیف کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور عوامی جذبات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

صربیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "بی جی این ای ایس” کے مطابق یہ قدم ایک روز بعد اٹھایا گیا، جب بلغراد میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک مؤثر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس مظاہرے کا اہتمام "فلسطینی عوام کی حمایت صربیا” کے عنوان سے ایک گروہ نے کیا جسے یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

صدر ووچچ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ صرف ملکی سلامتی کے پیش نظر نہیں بلکہ اسلحہ سازی سے وابستہ کارکنوں کی سلامتی کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی مفادات کے ساتھ ساتھ اخلاقی ذمہ داریوں کو بھی سمجھتے ہیں۔

صدر نے یہ اعتراف بھی کیا کہ صربیا امریکہ کے ساتھ ایک تزویراتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ امریکہ نے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ان کا اشارہ امریکہ کی جانب سے گذشتہ ہفتے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملے کی طرف تھا، جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے صریح منافی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قابض صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ووچچ نے خود اعتراف کیا تھا کہ بلغراد نے پچھلے دو برسوں کے دوران قابض اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق صربیا کی جانب سے قابض اسرائیل کو اسلحہ کی برآمدات میں سنہ2023ء کے اکتوبر سے اب تک تیس گنا اضافہ ہوا جو بڑھ کر چار کروڑ بیس لاکھ یورو تک جا پہنچی تھیں۔

دوسری طرف قابض اسرائیل نے صربیا کو جاسوسی اور نگرانی کے جدید نظام فراہم کیے جنہیں بعض اندرونی سیاسی مخالفین اور انسانی حقوق کے کارکن حکومت کے خلاف استعمال کیے جانے کے خدشات کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں قابض اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی نے پوری دنیا کے انسان دوست ضمیروں کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں صربیا کا اسلحہ کی برآمدات روکنے کا فیصلہ انصاف پسند اقوام کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ ایک ایسے وقت میں جرأت مندانہ اقدام بھی ہے جب امریکہ اور دیگر مغربی قوتیں قابض اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہیں اور اس کے جرائم پر پردہ ڈال رہی ہیں۔

Tags: اسرائیلصربیاصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.