• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ : نسل کشی کے چھ سو چھبیس روز،معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری

ہر حملہ، ہر میزائل، ہر گولی ہمیں یہ یاد دلا رہی ہے کہ صہیونی حکومت نہ صرف غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتی ہے بلکہ فلسطینی وجود کو مٹانے کا ارادہ رکھتی ہے

پیر 23-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
رفح میں قائم امدادی مرکز پر قابض صہیونی فوج کےحملے میں ستائیس فلسطینی شہید
0
SHARES
20
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی مظلوم سرزمین پر قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی آج چھ سو چھبیسویں دن بھی جاری ہے۔ فضائی حملے، توپ خانے کی شدید گولہ باری، خیمہ بستیوں پر بمباری اور بھوک سے بے حال عوام پر فائرنگ یہ سب کچھ امریکہ کی سیاسی و عسکری حمایت، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی و بےحسی کے سائے میں ہو رہا ہے۔

قابض صہیونی فوج نے پیر کی صبح سے فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور سمندری راستے سے جارحیت کے ذریعے نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

غزہ کے مختلف ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سے جاری قابض فوج کے حملوں میں کئی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خانیونس کے مشرق میں واقع عبسان الجدیدہ میں صہیونی حملے کے نتیجے میں نوجوان طارق جمیل ابو عنزہ شہید ہو گئے۔

شمالی غزہ میں جبالیہ البلد کے ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم چار فلسطینی شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

رفح کے مغرب میں قابض فوج کی گولی کا نشانہ بننے والے محمد یوسف النجار اس وقت شہید ہوئے جب وہ بھوک مٹانے کے لیے امداد حاصل کرنے پہنچے تھے۔

خان یونس کے جنوب مغرب میں واقع الطینہ سڑک پر امدادی مرکز کے قریب قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

النصیرات میں واقع "العودہ” ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں دو شہداء کی لاشیں اور پینتیس زخمی افراد لائے گئے۔ یہ تمام افراد صلاح الدین سڑک پر امداد کے انتظار میں کھڑے تھے جنہیں قابض صہیونی فوج نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں سے سولہ کی حالت تشویشناک ہے۔

دیر البلح پناہ گزین کیمپ میں ایک مکان پر ہیلی کاپٹر سے کیے گئے حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔

خانیونس کے وسط اور جنوب میں قابض فوج کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری نے آبادی کو ہلا کر رکھ دیا۔

غزہ شہر کے مغرب میں قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے سمندر میں گولہ باری کی۔

المواصی، خان یونس کے مغرب میں واقع خیمہ بستی کو بھی صہیونی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینی قریبی ہسپتالوں سے امداد کے منتظر تھے۔ اس حملے میں کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزہ شہر کے مشرق میں بھی فضائی حملے کیے گئے جن کا ہدف گھر اور پناہ لینے والے مظلوم فلسطینی تھے۔

ہر حملہ، ہر میزائل، ہر گولی ہمیں یہ یاد دلا رہی ہے کہ صہیونی حکومت نہ صرف غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتی ہے بلکہ فلسطینی وجود کو مٹانے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن اپنے اس ناپاک عزائم میں غاصب ریاست کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.