• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں انتشار: صہیونی نوآبادیاتی سازش

اس منصوبے کا بنیادی مقصد غزہ کو سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر مفلوج کرنا ہے تاکہ فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد پیدا نہ ہو سکے اور مزاحمت کمزور پڑ جائے

پیر 23-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
رفح میں سرگرم ابو شباب ملیشیا کون ہے اور اسرائیل اس مجرم گروہ کی کیوں مدد کررہا ہے؟
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے معروف تحقیقی ادارے "مرکز برائے سیاسی و ترقیاتی مطالعات” کی جانب سے جاری کی گئی ایک اہم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ بدامنی، افراتفری اور بےچینی جسے عام طور پر جنگ کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے درحقیقت قابض اسرائیل کی ایک گہری، منظم اور سوچ سمجھ کر بنائی گئی نوآبادیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ سازش سنہ 2005 میں غزہ سے قابض صہیونی فوج کے بظاہر انخلا کے بعد ہی شروع کر دی گئی تھی۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد غزہ کو سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر مفلوج کرنا ہے تاکہ فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد پیدا نہ ہو سکے اور مزاحمت کمزور پڑ جائے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب قابض حکومت عسکری میدان میں فلسطینی مزاحمت خاص طور پر القسام بریگیڈز کو شکست دینے میں ناکام رہی تو اس نے باہر سے اندرونی افراتفری پھیلانا شروع کر دی۔ اس منصوبے کے تحت سکیورٹی کے خلا پیدا کیے گئے، مقامی وسائل پر اپنا کنٹرول مضبوط کیا گیا، اور متبادل حکومتی ڈھانچے بنانے کی کوششیں کی گئیں تاکہ فلسطینیوں پر براہ راست جنگ کے بغیر سیاسی دباؤ ڈالا جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی امداد کو بھی اس انتشار کو پھیلانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ سمندر کے راستے ایک امدادی پلیٹ فارم بھی قائم کیا گیا جو مکمل طور پر فوجی قبضے میں ہے اور وہاں سرگرم زیادہ تر غیر ملکی تنظیمیں ہیں جو درحقیقت خفیہ اداروں سے منسلک ہیں۔

رپورٹ میں خاص طور پر "غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” کا ذکر کیا گیا ہے، جو سوئٹزرلینڈ میں رجسٹرڈ ہے لیکن اس کی سرگرمیوں کو اقوام متحدہ اور تمام فلسطینی جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے کیونکہ اس کا مقصد غزہ میں حقیقی امداد فراہم کرنے کے بجائے سیاسی انتشار کو فروغ دینا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی جانب سے جو یومِ بعد کے منصوبے پیش کیے جا رہے ہیں وہ عوامی اور عملی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ منصوبے کوئی ایسا نظام نافذ نہیں کر سکے جو فلسطینی عوام کو قابل قبول ہو یا جو حقیقی معنوں میں غزہ کے لیے کوئی بہتری لا سکے۔

تحقیقی رپورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل نہ تو عسکری فتح حاصل کر سکا اور نہ ہی کوئی سیاسی متبادل مسلط کر پایا۔ فلسطینی معاشرہ اپنی منظم مزاحمت، قومی شعور، اور بیرونی تسلط کے خلاف مضبوط ارادے کی بدولت ان تمام سازشوں کو ناکام بناتا چلا آ رہا ہے۔

رپورٹ کے اختتام پر یہ پرزور مطالبہ کیا گیا کہ ایک جامع فلسطینی حکمت عملی تیار کی جائے، جس میں مقامی سطح پر عوامی کمیٹیاں فعال ہوں، مسلط کردہ جعلی امدادی نظام کو مسترد کیا جائے، اور ایک متحدہ قومی صف بندی کی جائے تاکہ قابض اسرائیل کے پھیلائے ہوئے منظم انتشار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.