• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نور شمس کیمپ میں صہیونی آپریشن سے شدید تباہی

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں قابض فوجی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کیمپ میں داخل ہوئے، داخلی و خارجی راستے بند کر دیے اور محصور فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو بلڈوز کر کے تباہ کرنا شروع کر دیا

پیر 23-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نور شمس کیمپ میں صہیونی آپریشن سے شدید تباہی
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج پیر کی صبح ایک بار پھر ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرقی علاقے نور شمس پناہ گزین کیمپ کی حارہ العیادہ میں گھروں کو بلڈوزروں سے زمین بوس کر دیا۔ صہیونی فوجی گاڑیوں، بھاری مشینری اور بلڈوزروں کے ہمراہ ہونے والی اس یلغار نے مظلوم فلسطینیوں کے سروں سے چھت چھین لی اور ان کی زندگیوں کو ملبے تلے دفن کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں قابض فوجی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کیمپ میں داخل ہوئے، داخلی و خارجی راستے بند کر دیے اور محصور فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو بلڈوز کر کے تباہ کرنا شروع کر دیا۔

کیمپ کے اطراف میں سخت فوجی ناکہ بندی اور مسلح اہلکاروں کی موجودگی نے ایک جنگی میدان کا منظر پیش کیا، جہاں نہ کسی کو گھر جانے کی اجازت دی گئی، نہ اپنے مکان کو دیکھنے کی۔

قابض اسرائیلی فوج 2023ء سے مسلسل نور شمس کیمپ پر قیامت ڈھا رہی ہے۔ آج اس تباہ کن کارروائی کاایک سو پینتیسواں دن ہے۔ آج کی یلغار میں چھ بھاری بلڈوزروں کے ذریعے کیمپ کے مرکزی علاقوں خاص طور پر حارہ المنشہ کو نشانہ بنایا گیا۔ رہائشی عمارتیں مٹی میں ملا دی گئیں اور ان کی جگہ وسیع سڑکیں کھول دی گئیں جیسے یہاں کبھی زندگی ہی نہ تھی۔

گزشتہ دو ہفتوں میں صرف طولکرم کیمپ میں پچاس سے زائد عمارتیں شہید کی جا چکی ہیں جن کے ملبے تلے نہ صرف دیواریں گریں بلکہ خواب، یادیں اور زندگیاں بھی روند دی گئ ہیں۔ البلاونہ، العکاشہ، النادی، السوالمہ، الحمام اور سکولوں کے علاقے بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔

قابض فوج نے مئی کے مہینے میں کھلے عام اعلان کیا تھا کہ وہ طولکرم اور نور شمس کیمپ میں مجموعی طور پر ایک سو چھ عمارتیں مسمار کرے گی۔ صرف طولکرم میں اٹھاون عمارتیں ٹارگٹ کی گئیں، جن میں ڈھائی سو سے زائد رہائشی یونٹس اور درجنوں کاروباری مراکز شامل ہیں۔ نور شمس میں مزید اڑتالیس عمارتیں قابض اسرائیلی مظالم کی بھینٹ چڑھانے کا منصوبہ بنایا گیا، نام نہاد سڑکیں کھولنے اور علاقے کی جغرافیائی ساخت بدلنے کے بہانے۔

یہ اعلان دراصل ایک کھلی نسل کشی، جبری بے دخلی اور فلسطینیوں کی شناخت مٹانے کی ناپاک کوشش ہے، جسے عالمی ضمیر کی خاموشی مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔

کیمپوں اور ان کے اطراف میں شدید صہیونی فوجی ناکہ بندی برقرار ہے ،قابض اسرائیلی فوج کی پیدل گشتی ٹیمیں اور بکتر بند گاڑیاں ہر گلی اور ہر نکڑ پر تعینات ہیں۔ شہریوں کو نہ اپنے گھروں کی جانب جانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی ملبے میں سے اپنی ضرورت کی چیزوں کوتلاش کرنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ جو کوئی بھی قریب جانے کی کوشش کرتا ہے اس پر براہ راست گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔

یہ سب کچھ ایک ایسے علاقے میں ہو رہا ہے جو پہلے ہی بے گھر، بے وطن اور مسلسل مظلومیت کی چکی میں پس رہا ہے۔ نور شمس پناہ گزین کیمپ، جو فلسطینیوں کی ہجرت اور المیے کی زندہ تصویر ہے، آج ایک بار پھر قابض اسرائیل کی درندگی کا شکار بن چکا ہے۔

Tags: اسرائیلصیہونی ریاستصیہونی فوجفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.