• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قبلہ اول: بندش کو دس روز، اذان و نماز پر پابندی، صہیونیوں کی جارحیت

ایک مقدس مقام جو پوری امت مسلمہ کے دل کی دھڑکن ہے آج صہیونی جارحیت کی لپیٹ میں خالی اور ویران کھڑا ہے۔

پیر 23-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین, یوم القدس
0
قبلہ اول: بندش کو دس روز، اذان و نماز پر پابندی، صہیونیوں کی جارحیت
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دسویں روز بھی مسجد کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور نمازیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ایک مقدس مقام جو پوری امت مسلمہ کے دل کی دھڑکن ہے آج صہیونی جارحیت کی لپیٹ میں خالی اور ویران کھڑا ہے۔

فلسطینی کارکنوں اور محروم نمازیوں کے کیمروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں کی وہ دل دہلا دینے والی تصاویر دنیا کے سامنے رکھیں جہاں کبھی ہزاروں سجدہ گزار ہوتے تھے آج سناٹا اور قفل ہے۔ یہ منظر واضح پیغام ہے کہ قابض حکومت مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر ہتھیانے کے منصوبے میں آگے بڑھ رہی ہے۔

اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ انداز میں مسجد اقصیٰ کو بند کر کے نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔ داخلے کی اجازت صرف اوقاف کے ملازمین اور محافظوں تک محدود کر دی گئی۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد اقصیٰ کی بندش اور نمازیوں، مرابطین پر ہونے والے مسلسل حملوں کو مذہبی اور قانونی حیثیت کی کھلے عام پامالی قرار دیا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ قابض حکومت کی جانب سے اقصیٰ کے محافظوں اور وقف کے عملے کی گرفتاریاں درحقیقت اسلامی دینی خودمختاری پر حملہ او ر صہیونی آبادکاروں کو مزید دراندازی کا موقع فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ یہ تمام اقدامات القدس کے امن اور پورے خطے کے استحکام کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ پر کیا جانے والا ہر حملہ پوری امت مسلمہ کی عزت و حرمت پر حملہ ہے۔

حماس نے اہل القدس اور فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو بڑھائیں، رباط اختیار کریں صحفوں میں ڈٹ کر قابض اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.