• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

وسطی قابض اسرائیل: ایرانی حملوں سے عمارتوں میں آگ، متعدد زخمی

تل ابیب کے علاقے میں مسلسل میزائل حملے کے دوران خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ صہیونی میڈیا کے مطابق تل ابیب، القدس، حیفا اور ساحلی میدان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دی

ہفتہ 21-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, مزاحمت
0
وسطی قابض اسرائیل: ایرانی حملوں سے عمارتوں میں آگ، متعدد زخمی
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح اعتراف کیا کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے میزائلوں کے بعد وسطی علاقوں میں کئی مرتبہ سائرن بجائے گئے۔ اس حملے کے پیش نظر صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی تلقین کی گئی جب کہ تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا کہ یہ میزائل حملے اُن کی اٹھارویں کارروائی کا حصہ تھے، جن کا ہدف بن گوریون ہوائی اڈہ اور مختلف فوجی مراکز تھے۔ اس حملے میں "شاہد 136” نامی خودکش ڈرونز بھی شامل تھے۔

قابض اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق حملے کا اصل ہدف تل ابیب کے گرد و نواح کا مرکزی علاقہ تھا۔ غوش دان میں ایک تین منزلہ عمارت میں شدید آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے جہاں فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی چینل بارہ نے تصدیق کی کہ ایک ایرانی میزائل تل ابیب کے ایک عمارت پر بھی گرا جس سے علاقے میں ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ حولوُن شہر میں بھی ایک عمارت میں آگ لگ گئی جو ایران کے حالیہ میزائل حملے کے نتیجے میں بھڑکی۔

تل ابیب کے علاقے میں مسلسل میزائل حملے کے دوران خطرے کے سائرن بجتے رہے۔ صہیونی میڈیا کے مطابق تل ابیب، القدس، حیفا اور ساحلی میدان کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دی۔

صہیونی ریڈیو نے اطلاع دی کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب دو ایرانی ڈرونز حیفا اور شمالی علاقوں کی جانب گھس آئے ۔ بعد ازاں قابض فوج نے اعلان کیا کہ ایک ایرانی ڈرون جولان کے کھلے علاقے میں گرا۔

ایک اور بیان میں قابض اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک مشکوک فضائی ہدف نے غجر کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق جمعہ کی صبح سے اب تک ایران کی جانب سے پندرہ سے زائد ڈرونز داغے گئے ۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے صہیونی ہسپتالوں کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حملے میں حیفا میں کم از کم تینتیس افراد زخمی ہوئے۔ جمعہ کو ایران کی جانب سے شمالی قابض اسرائیل میں دور مار اور بھاری میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس سے حیفا ، تل ابیب کا علاقہ غوش دان اور بئر السبع شدید متاثر ہوئے۔

قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق بئر السبع اور حیفا پر ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر سو افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ آگ بجھانے والے اداروں نے بھی وسطی علاقوں میں وسیع نقصان کی تصدیق کی ہے۔

اسی حملے کے دوران کرمیئل شہر میں ایک صہیونی عورت دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئی جب وہ ایک پناہ گاہ کے دروازے پر کھڑی تھی۔

’نیو یارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جمعہ کی صبح حیفا پر ایرانی حملے سے ایک سرکاری عمارت کو جزوی نقصان پہنچا جس میں قابض حکومت کی وزارت ِداخلہ کے دفاتر قائم تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ جمعے کی یہ کارروائی "وعدہ صادق 3” آپریشن کی 17ویں لہر تھی جس میں بھاری اور دور مار میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ ترجمان نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ تل ابیب اور حیفا پر یہ وسیع اور درست نشانہ ہماری بڑھتی ہوئی بیلسٹک قوت کا ثبوت ہے۔

ایرانی ویب سائٹ نور نیوز کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے پیشگی وارننگ کے بعد حیفا میں صہیونی چینل چودہ کے فیلڈ براڈکاسٹ سینٹر پر "سجیل 3” میزائلوں سے حملہ کیا

Tags: اسرائیلایرانصہیونیصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.