• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یورپی یونین کا اعتراف: غزہ میں صہیونی ریاست نسل کشی کر رہی ہے

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صہیونی اقدامات محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہیں۔

جمعرات 19-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
یورپی یونین کا اعتراف: غزہ میں صہیونی ریاست نسل کشی کر رہی ہے
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں قابض اسرائیل کی جاری وحشیانہ کارروائیوں اور انسانیت سوز مظالم پر بالآخر یورپی یونین کی جانب سے ایک سچائی پر مبنی بیان سامنے آیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صہیونی اقدامات محض جنگ نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب کا اصل ہدف پورے غزہ پر قبضہ کرنا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یورپ قابض اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔

یہ تاریخی اور غیر معمولی بیان بدھ کے روز فرانس کے شہر اسٹراسبورگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سامنے آیا۔ اجلاس کا عنوان” غزہ میں نسل کشی کو روکنا، یورپی پابندیوں کا وقت آ چکا ہے” رکھا گیا تھا۔ اس اہم اجلاس کی تجویز یورپی بائیں بازو کے چھالیس ارکان پر مشتمل گروپ دی لیفٹ نے پیش کی تھی۔

اس اجلاس میں کایا کالاس کو کچھ بے ضمیر اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر انہوں نے حقائق کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی حکومت کی کارروائیاں اب محض دفاعِ ذات کا دعویٰ نہیں کر سکتیں بلکہ یہ بین الاقوامی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور دوا کا محاصرہ قابض ریاست کو کوئی تحفظ نہیں دے سکا بلکہ اس نے دہائیوں پر مشتمل انسانی اصولوں کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ غزہ کی نوے فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بحران ہر لمحہ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

کایا کالاس نے مزید کہا کہ قابض صہیونی ریاست نے غزہ میں بنیادی شہری ڈھانچے کو منظم طریقے سے تباہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہادتیں ہوئیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ غاصب حکومت نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ اس کا مقصد غزہ کے پورے علاقے پر قبضہ کرنا ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر غزہ کے شہریوں کو ان کے گھروں سے مستقل طور پر بے دخل کیا گیا تو یہ بھی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔ کالاس نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ قابض اسرائیل پر دباؤ مزید بڑھایا جائے۔ میں خود ذاتی طور پر یہ اقدام کروں گی جیسا کہ میں ماضی میں کئی بار کر چکی ہوں۔”

واضح رہے کہ بیس مئی کو ہالینڈ کی تجویز پر یورپی یونین نے قابض اسرائیل کے ساتھ تجارتی مراعات کی حامل شراکت داری کے معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا تھا جس کے نتائج کایا کالاس تیئس جون کو یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پیش کریں گی۔

قابض صہیونی ریاست امریکہ کی کھلی پشت پناہی کے سائے میں ساتھ اکتوبر 2023 سے غزہ میں جو وحشیانہ نسل کشی کر رہا ہے، اس میں اب تک ایک لاکھ پچاسی سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں اور لاکھوں افراد بغیر گھر کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.