جنوبی لبنان: صہیونی جارحیت، حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر شہید
ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض صہیونی حکومت جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں اور ٹھکانوں پر ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے باریش میں ایک فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے ممتاز فیلڈ کمانڈر یاسین عبد المنعم عزالدین کو شہید کر دیا ہے۔ وہ حزب اللہ کی "قطاع اللیطانی” آرٹلری یونٹ کے سربراہ تھے۔
یہ فضائی حملہ بدھ کی شام کیا گیا جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔ حزب اللہ کی جانب سے اب تک اس حملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض صہیونی حکومت جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں اور ٹھکانوں پر ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
حالیہ ہفتوں میں قابض اسرائیل نے حزب اللہ کی میدانی قیادت میں شامل کئی اہم افراد کو نشانہ بنایا ہےجن میں توپ خانے کے یونٹ کے سربراہان ،اور افسران شامل ہیں۔