• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غرب اردن: صہیونی جارحیت، گھر فوجی چوکیوں میں تبدیل

اس وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز جنوبی الخلیل سے ہوا جہاں قابض صہیونی فوج نے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں دو سگے بھائی اور ایک کم عمر لڑکی شامل ہیں

جمعرات 19-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صیہونی فوج کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری: مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے۔ درجنوں گھروں پر دھاوا بولا گیا، بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا گیا، گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو بھی گرفتار کر کے جبراً لاپتا کر دیا گیا۔

اس وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم کا آغاز جنوبی الخلیل سے ہوا جہاں قابض صہیونی فوج نے چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں دو سگے بھائی اور ایک کم عمر لڑکی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، صہیونی فوجیوں نے شہر کے جنوبی علاقے پر دھاوا بول کر مہند فیصل بدوی، احمد فہد بدوی اور ان کے بھائی مہند فہد بدوی کو ان کے گھروں سے گرفتار کر لیا۔ اس دوران نہ صرف گھروں کی قیمتی اشیاء تباہ کی گئیں بلکہ خاندان کے دیگر افراد کو بھی گھنٹوں اذیت دی گئی۔

الخلیل ہی کے شمالی علاقے بیت اُمر میں ظلم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے قابض فوج نے ایک سترہ سالہ طالبہ آیات وائل عادی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی۔ فوجی اہلکاروں نے اس بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو ہراساں کیا۔

بنی نعیم، سعیر اور الشیوخ قصبوں میں بھی درجنوں گھروں پر حملے کیے گئے، جہاں اگرچہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مگر لوگوں کو ہراساں کیا گیا۔ یطا کے نواحی علاقے جنبا میں چرواہوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے تاکہ ان کی روزی روٹی بھی چھینی جا سکے۔

بیت لحم کی مشرقی بستی العساکرہ میں قابض اسرائیلی فوج نے اندھیرے میں چھاپا مار کر بیک وقت بائیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر بچوں، خواتین اور بزرگوں کو زدوکوب کیا اور دیواروں پر دھمکی آمیز نوٹس چسپاں کر کے چلے گئے۔

نابلس میں بھی صہیونی بربریت عروج پر رہی۔ قابض فوج نے راس العین محلے میں مامون المصری نامی شہری کو گھر سے گرفتار کیا۔ اس سے قبل بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں جاری صہیونی آپریشن کے دوران چودہ خاندانوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال دیا گیا جنہیں بعد ازاں قابض فوج نے جبری فوجی چوکیوں اور عارضی حراستی مراکز میں بدل دیا۔

ریڈ کریسنٹ (ہلال احمر) کے مطابق صرف بلاطہ کیمپ میں قابض فوجیوں کے تشدد سے سولہ افراد زخمی ہوئے۔

نابلس ہی کے جنوب میں واقع اللبن الشرقیہ گاؤں میں ایک فلسطینی نائل عویس کی رہائشی عمارت پر قابض فوج نے قبضہ جما لیا اور کئی گھنٹوں تک اسے صہیونی فوجی اڈے میں تبدیل کیے رکھا۔ اس کے علاوہ گاؤں کے مرکزی داخلی راستے پر چیک پوسٹ قائم کر کے لوگوں کی آمد و رفت محدود کر دی گئی۔

رام اللہ و البیرہ میں آج صبح صہیونی فوج نے الامعری کیمپ، الماصیون اور سطح مرحبا محلوں میں داخل ہو کر گھروں اور رہائشی عمارتوں پر چھاپے مارے۔ اگرچہ یہاں فوری گرفتاریاں رپورٹ نہیں ہوئیں لیکن شمالی رام اللہ کے الجلزون کیمپ میں تین گھروں کو جبری طور پر تفتیشی مراکز میں بدل دیا گیا، درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور کیمپ کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے۔

غزہ میں ساتھ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی نسل کشی کے بعد قابض صہیونی فوج نے غرب اردن میں بھی فلسطینی عوام پر زمین تنگ کر دی ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اب تک مغربی کنارے میں نو سو اٹھہتر فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں جن میں بچے، خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد ساتھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ سترہ ہزار پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.