• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 5 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: ہسپتالوں میں ایندھن کی قلت، صحت کا نظام تباہی کے قریب

غزہ میں سو دن سے زائد عرصے سے ایندھن داخل نہیں ہو سکا ہے ۔ریک بیبرکورن نے مزید وضاحت کی کہ اس صورتحال میں صحت کا نظام شدید تنزلی کا شکار ہے

بدھ 18-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: ہسپتالوں میں ایندھن کی قلت، صحت کا نظام تباہی کے قریب
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی ادارہ صحت نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کے محصور علاقے میں فوری طور پر ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں کے چند باقی ماندہ ہسپتالوں کو فعال رکھا جا سکے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام مکمل تباہی کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ادارے کے نمائندے ریک بیبرکورن نے بتایا کہ غزہ میں سو دن سے زائد عرصے سے ایندھن داخل نہیں ہو سکا ہے ۔ریک بیبرکورن نے مزید وضاحت کی کہ اس صورتحال میں صحت کا نظام شدید تنزلی کا شکار ہے، کیونکہ نہ صرف ایندھن کی کمی ہے بلکہ ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی بھی شدید قلت ہے۔اب صرف چھتیس میں سے سترہ ہسپتال ہی کم از کم سطح پر یا جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، جن میں کل پندرہ سو بستروں کی گنجائش ہےجو جنگ شروع ہونے سے پہلے کی حالت سے تقریباً پینتالیس فیصد کم ہے۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ شمالی غزہ کے تمام ہسپتال اور ابتدائی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں جس سے لاکھوں بے سہارا فلسطینیوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

قابض صہیونی ریاست نے ٹھارہ مارچ 2025 سے وسیع پیمانے پر تباہ کن حملے شروع کیے ہوئےہیں، جن میں زیادہ تر بے گناہ فلسطینی شہری، ان کے مکانات اور مہاجر کیمپ نشانہ بنے ہیں۔ قابض فوج نے آٹھ مئی کو عربات جدعون نامی آپریشن شروع کر کے غزہ پر مزید وسیع حملے کیے۔

ساتھ اکتوبر 2023 سے قابض اسرائیل امریکہ کی بھرپور حمایت کے ساتھ غزہ میں ایک منظم نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، جس میں نہ صرف قتل و غارت گری بلکہ بھوک، بیماری اور بے گھر کرنے کی سازش بھی شامل ہے۔ عالمی ادارے اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک پچپن ہزار چار سو ترانوے افراد شہید اور ایک لاکھ اُنتیس ہزار تین سو بیس زخمی ہو چکے ہیں، جن میںکثیر تعداد بچے، خواتین اور بزرگوں کی ہیں۔

یہ دردناک صورتحال پوری دنیا کے سامنے فلسطینیوں کے خلاف قابض ریاست کی جاری نسل کشی کا ایک واضح ثبوت ہے جسے روکنا ہر انسانیت کے علمبردار پر فرض ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.