• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

پاکستان: غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر داغ

انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر بے دریغ حملے کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ یہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ انسانیت کا زوال ہے

بدھ 18-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
پاکستانی سفیر کی ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر دھبہ ہے۔ عاصم افتخار احمد نے غزہ میں جاری نسل کُشی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک پچپن ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں اٹھارہ ہزار بچے اور اٹھائیس ہزار خواتین شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے جبکہ قحط کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر بے دریغ حملے کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ یہ صرف ایک انسانی بحران نہیں بلکہ انسانیت کا زوال ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ خطرات انتہائی سنگین ہیں اور عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہیے سفیر عاصم افتخار احمد نےمزید کہا کہ بین الاقوامی نظام بالخصوص کثیرالطرفہ نظام کی ساکھ آزمائش سے دوچار ہے اور یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ قابض قوت، جو بین الاقوامی قانون کی بدترین خلاف ورزی کی مرتکب ہے اور اس کے نمائندے، اس باوقار ایوان میں کھڑے ہو کر بقیہ دنیا کو ہی موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں جو تاریخ کے درست پہلو پر کھڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اخلاقی دیوالیہ پن کی اس ایوان میں کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور زور دیا کہ سیاسی دباؤ اور مفادات سے بالاتر ہو کر ہمیں اخلاقی وضاحت، قانونی دیانت اور سیاسی ارادے کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ ایسے نازک لمحات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی جو سب سے نمائندہ اور جمہوری ادارہ ہے اس کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ یہ وہ بات کرے جو سلامتی کونسل میں نہیں کرنے دی گئ۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد شہریوں کے تحفظ اور قانونی و انسانی ذمہ داریوں کی پاسداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد بین الاقوامی عزم کا ایک اہم اظہار تھی اور پاکستان کو اس اقدام کی حمایت اور اس کی مشترکہ پیشکش پر فخر ہے۔

مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ قرارداد میں درج ذیل نکات شامل تھے جن میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کا مطالبہ، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور احتساب پر زور دیا گیا تھا۔

Tags: اسرائیلپاکستانصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.