تہران میں قابض اسرائیلی حملہ عالمی صحافت پر حملے کے مترادف ہے
(IRIB) پر حملہ دراصل پوری عالمی صحافت پر حملہ ہے۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ نتن یاہو IRIB کے صحافیوں کے قتل کا براہِ راست ذمہ دار ہے
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) معروف پاکستانی صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر نے روزنامہ قدس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تہران میں سرکاری نشریاتی ادارے پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا ریڈیو و ٹیلی ویژن ایران (IRIB) پر حملہ دراصل پوری عالمی صحافت پر حملہ ہے۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ نتن یاہو IRIB کے صحافیوں کے قتل کا براہِ راست ذمہ دار ہے۔ اقوامِ متحدہ کو اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور نتن یاہو کا نام لے کر مذمت کرنی چاہیے۔
صہیونی حملے کے دوران ایرانی خاتون اینکر سحر امامی کی غیر معمولی جرأت و شجاعت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "وہ ایک شجاع خاتون ہیں۔ میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔”