• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 21 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران کا بڑا وار: تل ابیب کو خالی کرنے کی وارننگ

قابض اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، اور انہوں نے ہائپر سونک راکٹس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا

منگل 17-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, مزاحمت
0
ایران کا بڑا وار: تل ابیب کو خالی کرنے کی وارننگ
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی ریاست کی ایمرجنسی سروسز نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے جبکہ دو سو ستاسی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک اعلیٰ ایرانی سکیورٹی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ تہران قابض اسرائیل پر اپنی تاریخ کے سب سے بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے جو اس جنگ کی شروعات سے اب تک کا سب سے بڑا وار ہوگا۔

صہیونی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی میزائل حملے میں حیفا کے خلیج میں واقع تیل کی ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین قابض صہیونی ہلاک ہوئے۔

قابض حکومت کے میڈیا آفس نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ جمعہ سے جاری ایرانی راکٹ حملوں میں اب تک چوبیس قابض صہیونی مارے جا چکے ہیں اور تقریباً چھ سو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے ایران کی جانب سے قابض ریاست پر صہیونی حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے باشندوں کو فوراً شہر خالی کرنے کا پیغام دیا ہےجس کا اعلان اس کے کچھ دیر بعد ہوا جب قابض اسرائیل نے تہران کے ایک خاص علاقے کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے قابض اسرائیل پر راکٹ حملوں کی ایک نئی لہر چلائی ہے جسے انہوں نے سب سے طاقتور اور تباہ کن قرار دیا ہے جو کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے شدید وار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں قابض اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، اور انہوں نے ہائپر سونک راکٹس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جو قابض اسرائیلی دفاعی نظام کو چکنا چور کر گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ہے قابض اسرائیل کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہونے اور اس کے پاس جدید دفاعی ٹیکنالوجی موجود ہونے کے باوجود میزائل حملے مکمل کامیابی سے انجام پائے ۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی کہ پاسداران انقلاب نے حیفا اور تل ابیب پر حملوں میں پچھلے حملوں کے مقابلے میں زیادہ ہائپر سونک راکٹ استعمال کیے ہیں۔ تسنیم ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے حوالے سے کہا کہ ایران ایک طویل اور جامع جنگ کے لیے تیار ہے اور ابھی تک ایران نے اپنی مکمل میزائل صلاحیت استعمال نہیں کی۔

ایجنسی فارس نے بتایا کہ ایران نے حالیہ حملوں میں “عماد”، “قادر” اور “خیبر شکن” قسم کے راکٹ استعمال کیے ہیں۔

تسنیم ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ایک مشیر کے حوالے سے کہا کہ ایران ایک طویل اور جامع جنگ کے لیے تیار ہے اور ابھی تک ایران نے اپنی مکمل میزائل صلاحیت استعمال نہیں کی ۔

ایرانی حکام نے مزید کہا کہ وہ جنگ جاری رہنے سے پریشان نہیں اور آئندہ دنوں میں دنیا کو ایرانی فوجی صلاحیتوں کی نئی پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج قابض صہیونی نظام کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور مستقبل قریب میں ایران کی دفاعی طاقت اور صلاحیتیں واضح ہو جائیں گی۔

غاصب ریاست کے اخبار یسرائیل ہیوم کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ تل ابیب اور اس کے اطراف میں تباہی کا حجم بہت بڑا ہے۔ صہیونی اخبار ہارٹزنے بھی اطلاع دی کہ بعض ایرانی حملے قابض فوجی مقامات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔

قابض اسرائیل کی نشریاتی ایجنسی نے اطلاع دی کہ ایک عمارت پر ایرانی راکٹ کا براہِ راست حملہ ہوا جس کی وجہ سے وہ گر گئی ہے اور حیفا کے ایک مقام پر تین افراد لاپتہ ہیں جن کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیمیں تل ابیب کے گوش دان علاقے میں تین مقامات پر ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں اور چھ افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔ حیفا میں بھی کئی افراد ملبے تلے ہیں اور ان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس پر ان کی حالت کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔

قابض حکومت کے اندرونی محکمے نے بتایا کہ ایرانی راکٹ حملہ جنوبی ایلات سے لے کر شمالی ناقورہ تک پھیلا ہوا ہے۔ تل ابیب اور دیگر علاقوں میں فضائی الرٹ بجنے لگے ہیں۔ایرانی راکٹ حملہ جو آج صبح کیا گیا قابض اسرائیل پر گزشتہ چند دنوں میں سب سے شدید حملہ تھا۔

امریکی سفیر مائیک ہاکابی نے بتایا کہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو ایک ایرانی میزائل کے قریب گرنے سے معمولی نقصان پہنچا ہے، لیکن سفارت خانے کے عملے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ اور قونصلیٹ آج بھی بند رہیں گے اور حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیایرانصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.