• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اسرائیلی حملے کی صرف مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، فضل الرحمان

قابض ریاست اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بم باری کر رہا ہے، 60 ہزار لوگ شہید کر دیے ہیں۔

پیر 16-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی حملے کی صرف مذمت نہیں بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں، فضل الرحمان
0
SHARES
12
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اسرائیل اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔

حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور عالمی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وہ امریکا اور یورپ جاتا ہے لیکن کوئی بھی عالمی عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، ان شاء اللّٰہ اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ قابض ریاست اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بم باری کر رہا ہے، 60 ہزار لوگ شہید کر دیے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے، اقوامِ متحدہ آج امریکا کی لونڈی ہے، جیسا امریکا ہانکے ویسے ہی فیصلے کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ عام انسانیت کا قتل، ایک قوم کی نسل کشی کرنا کیا انسانی اور جنگی جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کویت پر صدام حسین قبضہ کرتا ہے تو امریکا یورپ لاؤ لشکر کے ساتھ اتر جاتا ہے، اسے پھانسی پر لٹکاتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ دنیا بدل رہی ہے لیکن اسلامی دنیا کو آج بھی سمجھ نہیں آ رہی، ایران اسلامی برادری کا حصہ ہے، ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ کب تک انسانیت سوتی رہے گی؟ جے یو آئی آج جھنجھوڑنے کا فرض نبھا رہی ہے، آج اگر ایران کی باری ہے تو کل سعودی عرب یا پاکستان کی باری ہو سکتی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.