• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایرانی صدر: صہیونی ریاست مسلسل مسلمانوں پر حملہ آور ہے

صبح جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا۔

پیر 16-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
ایرانی صدر: صہیونی ریاست مسلسل مسلمانوں پر حملہ آور ہے
0
SHARES
8
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود بزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی پر بالادستی قائم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا جبکہ قابض صہیونی ریاست مسلسل عالم اسلام کو کمزور کرنے اور ہر مسلم ملک کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کی صبح جاری ہونے والے اپنے تازہ بیان میں ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خواہش نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی معاہدے سے روگردانی نہیں کی بلکہ اس حوالے سے اپنے قانونی حقوق کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ حق مانگ رہے ہیں جو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہمیں حاصل ہے۔ کوئی بھی فریق ہمیں اپنی قوم کے مفاد میں توانائی یا سائنسی تحقیق سے محروم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

مسعود بزشکیان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ایران پوری طاقت اور عزم کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی سے خوفزدہ نہیں۔ انہوں نے ایرانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مشکلات پر صبر کریں جو اس ظالم قابض ریاست کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی ہیں۔

ایرانی صدر نے امریکہ پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ امریکہ کی طرف سے قابض صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف کُھلی حمایت خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ جمعہ کو قابض صہیونی حکومت نے امریکی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف ایک خوفناک حملہ شروع کیا۔ اس جارحیت کو رائزنگ لائن کا نام دیا گیا جس میں درجنوں جنگی طیاروں نے ایرانی جوہری تنصیبات میزائل مراکز اور دیگر اہم علاقوں پر بمباری کی جبکہ کئی اہم عسکری قیادت اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

اسی رات ایران نے اس بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ ایرانی فوج نے دس لہروں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جوابی حملے کیےجن میں اب تک قابض اسرائیل کے پچیس افراد ہلاک اور تین سو پینتالیس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس کی تصدیق خود قابض ریاست کی وزارت صحت اور صہیونی ذرائع ابلاغ نے بھی کی ہے۔

قابض اسرائیل کا یہ نیا حملہ صرف ایران پر نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کے خلاف ایک کھلی سازش ہے۔ یہ وہی روش ہے جو قابض اسرائیل 2023 سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے جہاں قتل، بھوک، بمباری اور جبری ہجرت نے زندگی کو اذیت بنا دیا ہے۔

Tags: اسرائیلایرانصہیونی فوجصیہونیصیہونی ریاستفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.