• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

القسام: ایرانی فوجی قیادت و سپاہیوں نے فلسطینی آزادی کے لیے جانیں قربان کیں

القسام بریگیڈز نے ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

پیر 16-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
القسام: ایرانی فوجی قیادت و سپاہیوں نے فلسطینی آزادی کے لیے جانیں قربان کیں
0
SHARES
14
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو قابض صہیونی فضائیہ کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان شہداء میں ایرانی مسلح افواج کے بڑے سپہ سالار اور عسکری قیادت کے اہم ترین چہرے شامل ہیں۔

اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں القسام بریگیڈز نے ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہداء میں جنرل محمد باقری، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، اور خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان عظیم رہنماؤں اور ان کے ساتھیوں کا فلسطینی مزاحمت سے وابستہ تاریخی اور فیصلہ کن کردار سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ ان کی غیر متزلزل حمایت فلسطینی آزادی کے لیے ایک روحانی ستون کی حیثیت رکھتی تھی خاص طور پر حالیہ معرکہ "طوفان الاقصیٰ” میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

القسام بریگیڈز نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں ان ایرانی سپہ سالاروں کے کردار کی اصل گہرائی اور ان کی مزاحمتی شراکت مزید عیاں ہوگی جو فلسطینی قوم کے صہیونی دشمن کے خلاف عظیم معرکے کو آخری فتح کی جانب بڑھانے میں اہم محرک ثابت ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایرانی عوام کے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ مزاحمت کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور ان کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے ایرانی مسلح افواج کے اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام کو سراہاجس نے قابض ریاست کے پاؤں تلے زمین کھینچ لی ہے۔ صہیونی ریاست کو یہ پیغام دیا گیا کہ اس کی مکّاری اور وحشیانہ کارروائیاں حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی بلکہ ہر وار انہیں مزید مضبوط اور پرعزم بناتا ہے کہ قابض اسرائیل کو ہر قیمت پر اس کے جرائم کی سزا دی جائے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیالقسامحماسصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.