• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ: امدادی کارروائیوں میں تین سو سے زائد شہادتیں

اتوار کے روز کیے گئے ظالمانہ فضائی اور زمینی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے۔

پیر 16-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: امدادی کارروائیوں میں تین سو سے زائد شہادتیں
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب قابض صہیونی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں نے غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جو محض زندگی بچانے کے لیے خوراک کی تلاش میں قطاروں میں کھڑے تھے۔ اتوار کے روز کیے گئے ظالمانہ فضائی اور زمینی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمی ہوئے۔

مقامی صحافتی اور طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج فجر سے جاری بمباری کے نتیجے میں کم از کم پینسٹھ فلسطینی شہید اور تین سو پندرہ شدید زخمی ہوئے۔ ان میں سترہ بے گناہ شہری وہ تھے جو جنوبی غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے مقام پر زندگی کی امید لیے کھڑے تھے۔

قابض صہیونی فضائیہ نے شمال مغربی غزہ کے علاقے التوام میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر براہِ راست حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم ساتھ افراد موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

انتہائی مشکل حالات شدید محاصرے اور تباہ حال طبی نظام کے باوجود امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مغربی خان یونس کے المواصی علاقے میں قائم فیلڈ ہسپتالوں اور ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کرنے کی بھرپور کوششیں کیں۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق، تائیس مئی 2025ء سے جاری امدادی تقسیم کے دوران شہداء کی تعداد بڑھ کر تین سو ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد دو ہزارچھ سو اُنچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس مسلسل ظلم و ستم پر فلسطینی عوام کا ایک ہی سوال ہےکہ :کیا ایک نوالے کی تلاش بھی جرم ہے؟

مظلوموں کے خلاف یہ ظلم صرف بموں سے نہیں ہو رہا بلکہ امدادی نظام کو بھی صہیونی دشمن نے ایک نیا ہتھیار بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، امریکی سرپرستی میں بنائی گئی نام نہاد غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن اس امدادی نظام کو چلا رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی عزتِ نفس کو پامال کرنا اور انہیں مخصوص دیواروں میں قید رکھنا ہے۔

یہ انسانی بلبلے درحقیقت صہیونی قید خانے ہیں جہاں صرف وہی جا سکتے ہیں جو قابض دشمن کی منظور شدہ بایومیٹرک شناخت سے گزرے ہوں۔ ان علاقوں میں مخصوص نجی سکیورٹی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جو عوام کو مزید بے بس بنانے کے مشن پر ہیں۔

اس ادارے کے پیچھے امریکہ کی مکمل حمایت ہےحالانکہ یہ فاؤنڈیشن صرف فروری میں جنیوا میں رجسٹر ہوئی ہے اور اس کے سی ای او جیک ووڈ سابق امریکی میرینز کے نشانہ باز ہیںجن کی صہیونی ریاست سے ہمدردی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

بین الاقوامی ادارے بھی اس انسان دشمن نظام پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں مگر عالمی ضمیر ایک بار پھر خاموش ہے۔ فلسطینیوں کے لیے امداد بھی اب ایک زہر بن چکی ہے جو اُن کے جسم و جان کو چھلنی کررہی ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی امریکی حمایت سے معصوم نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ اکتوبر 2023ء سے اب تک ایک لاکھ چوراسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

Tags: شہیدصہیونی فوجغزہفلسطینمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.