(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد نے جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا: پاکستان ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ایرانی قوم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا: ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایران کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر زور دیتے ہیں۔ یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر اسرائیلی حکومت کے ایرانی سرزمین پر حملے کے بعد منعقد ہوا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی ان کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی حکومت اب تمام سرخ لکیریں عبور کر چکی ہےاور بین الاقوامی برادری کو قابض ریاست کو اس کے جنگی جرائم کی سزا دیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔اجلاس بلانے کی اس درخواست کی حمایت کرنے والے ممالک میں الجزائر، پاکستان، چین اور روس شامل تھے۔