• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں خواتین کی تذلیل، نسل کشی اور بے دخلی کا نتیجہ: اقوام متحدہ

قابض اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں آ کر وہ نہ صرف اپنا گھر، بلکہ اپنے خواب بھی کھو چکی ہیں۔

جمعہ 13-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صیہونی ریاست کا غزہ مذاکرات میں پیش رفت سے انکار
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اوچا نے غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بدترین بے دخلی، نسل کشی اور قابض صہیونی فوج کے مظالم کے سائے تلے انتہائی ذلت آمیز اذیت کا سامنا کر رہی ہیں۔

جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اوچا نے واضح کیا کہ قابض صہیونی حکومت کی جانب سےساتھ اکتوبر 2023ء سے شروع کی گئی منظم نسل کشی کے نتیجے میں غزہ کے شہری، بالخصوص خواتین اور بچیاں، زندگی کے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہو چکی ہیں۔ وہ ہر لمحہ بے گھر ہونے، گولی کا نشانہ بننے اور بنیادی سہولیات سے محرومی جیسے کربناک حالات سے گزر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو روزانہ شہید کیا جا رہا ہے۔ جو بمباری سے بچ جاتے ہیں وہ بھوک کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ قابض ریاست کی سخت ناکہ بندی اور ظالمانہ اقدامات کے باعث پہنچنے والی امداد ناکافی اور غیر مؤثر ہے۔

اوچا نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچیاں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں آ کر وہ نہ صرف اپنا گھر، بلکہ اپنے خواب بھی کھو چکی ہیں۔ یہ نقل مکانی صرف ایک انسانی سانحہ نہیں، بلکہ ایک مکمل ذلت آمیز اذیت ہے جس سے ان کی روحیں تک چھلنی ہو چکی ہیں۔

اوچا نے انتباہ کیا کہ اگر قابض صہیونی حکومت نے ایندھن کی ترسیل پر اپنی مجرمانہ ضد ختم نہ کی تو غزہ میں زندگی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا، جس سے ہسپتالوں، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض ریاست کی جانب سے شہریوں، خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے خلاف جاری اس جنگ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ غزہ میںساتھ اکتوبر 2023ء سے مسلسل جاری اس نسل کشی سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

غزہ میں جاری یہ وحشیانہ کارروائیاں صرف بمباری نہیں، بلکہ انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہیں۔ بھوک، بیماری، نقل مکانی اور شہادت کے اس ماحول میں فلسطینی عورتیں صبر اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ ان کا درد پوری امت کی ذمہ داری ہےاور ان کا صبر ایک پکار ہے جسے دنیا کو سننا ہوگا۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیاقوام متحدہصہیونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.