• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری، حماس کا خیر مقدم

یہ قرارداد اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ دنیا اب قابض قوت کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام اور نسل کشی کو دفاعِ نفس کے کھوکھلے جواز کے پیچھے چھپنے نہیں دے رہی۔

جمعہ 13-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی قرارداد کی منظوری، حماس کا خیر مقدم

A wide view of the General Assembly Hall at the start of the Assembly’s seventy-first annual general debate.

0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینی قیادت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے غزہ پر قابض صہیونی ریاست کی مسلط کردہ جنگ کو فوری، مستقل اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ایک عظیم سیاسی اور اخلاقی فتح قرار دیا ہے۔

جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی جس میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، راستے کھولنے اور بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت شامل ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ فلسطینی قوم کی ثابت قدمی کا اعتراف ہے اور قابض دشمن اور امریکہ کی جھوٹی داستانوں کی کھلی ناکامی ہے۔ یہ قرارداد اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ دنیا اب قابض قوت کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام اور نسل کشی کو دفاعِ نفس کے کھوکھلے جواز کے پیچھے چھپنے نہیں دے رہی۔

حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی یہ قرارداد امریکہ کی اس مذموم پالیسی کا بھی بھرپور جواب ہے جس کے تحت اس نے چند روز قبل سلامتی کونسل میں اس جیسی قرارداد کو ویٹو کیا اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران حماس اور فلسطینی مزاحمت کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی برادری نے اس قرارداد کے ذریعے امریکہ کے یکطرفہ اور ظالمانہ رویے کو مسترد کیا ہے جو قتل و غارت اور بھوک مسلط کرنے کو جائز قرار دیتا ہے اور قابض صہیونی ریاست کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

حماس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اب اس قرارداد کو محض کاغذی باتوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے غزہ پر مسلط محاصرہ ختم کیا جائے، جنگی جرائم میں ملوث قابض صہیونی قیادت کا احتساب کیا جائے اور بھوک، پیاس اور موت کے دہانے پر کھڑے معصوم شہریوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔

یہ قرارداد تیئس ممالک بشمول فلسطین کی جانب سے اسپین کی قیادت میں پیش کی گئی جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غیر معمولی اجلاس میں منظور کیا۔ اس قرارداد کے حق میں ایک سو اُنچاس ممالک نے ووٹ دیے، بارہ نے مخالفت کی اور اُنیس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یہ سب کچھ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں ویٹو استعمال کرنے کے بعد سامنے آیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر تمام ارکان نے اس جنگ بندی کی حمایت کی تھی۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نےدو مارچ سے غزہ کی تمام گزرگاہیں بند کر رکھی ہیںجس کی وجہ سے کوئی انسانی امداد اندر نہیں پہنچ پا رہی۔ بارڈر پر سیکڑوں امدادی ٹرک کھڑے ہیں لیکن لاکھوں انسانوں کو دانستہ قحط اور موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔

قابض اسرائیلی جنگی مشین نے ساتھ اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں نہتے شہریوں، عورتوں اور بچوں پر جو نسل کشی مسلط کی ہے، وہ اب تک سینکڑوں اجتماعی قتل عام کا باعث بن چکی ہے۔ بدترین محاصرہ، بمباری اور وحشیانہ کارروائی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

قابض فورسز نے غزہ کو دنیا سے کاٹ دیا ہے۔ آج چوتھے روز بھی انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونی کیشن سروس مکمل طور پر بند ہے اور فلسطینی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کی ٹیموں کو مرمت کی اجازت تک نہیں دی جا رہی۔

Tags: حماسصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.