جنوبی لبنان پر صہیونی بمباری، ایک شہری شہید، تین زخمی
آج صبح لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ قابض صہیونی فوج کے ایک دستے نے تکنیکی باڑ کو عبور کر کے بلیدہ اور میس الجبل کے قریب لبنانی سرزمین میں دراندازی کی۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کی جنوبی لبنان میں وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کی شام ایک اور خونریز حملے میں ایک لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گیا، جب کہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔
لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے علاقے بیت لیف پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ شام کے وقت کیا گیا، جب لوگ معمول کی زندگی گزارنے میں مصروف تھے۔
اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی قابض اسرائیلی ڈرون نے شبعا کے علاقے میں جنعم کے مقام کو نشانہ بنایا، جس میں دو افراد شہید اور تیسرا زخمی ہو گیا تھا۔
آج صبح لبنان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ قابض صہیونی فوج کے ایک دستے نے تکنیکی باڑ کو عبور کر کے بلیدہ اور میس الجبل کے قریب لبنانی سرزمین میں دراندازی کی۔ یہ کارروائی علی الصبح کی گئی، جب اندھیرے میں دشمن چپکے سے اپنی جارحیت بڑھا رہا تھا۔
یہ تمام کارروائیاں اُس جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو 27 نومبر سنہ2023ء سے نافذالعمل ہے، مگر قابض صہیونی حکومت نہ صرف اس کی دھجیاں اڑا رہی ہے بلکہ مسلسل نئے حملوں اور دھمکیوں سے فضا کو اور بھی کشیدہ بنا رہا ہے۔
حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق، 27 نومبر سنہ2023ء سے لے کر 9 جون سنہ2025ء تک قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی تین ہزار پانچ سو پانچ مرتبہ خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں ایک سو چو ہتربے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ چار سو نوسے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملے اور دراندازیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض صہیونی ریاست صرف فلسطین ہی نہیں، پورے خطے میں عدم استحکام، خونریزی اور انسانی زندگیوں کی بربادی کی علامت بن چکی ہے