• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نابلس میں اسرائیلی حملہ: درجنوں فلسطینی زخمی، کمسن بچی بھی متاثر

مقامی صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے پرانے شہر کے داخلی راستے پر موجود دو فلسطینی نوجوانوں کو روکا، ان کی تلاشی لی اور پھر ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔

بدھ 11-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
نابلس میں اسرائیلی حملہ: درجنوں فلسطینی زخمی، کمسن بچی بھی متاثر
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض افواج کے وحشیانہ حملے نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے شہر نابلس کو خون میں نہلا دیا۔ منگل کی شام صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس کے پرانے شہر میں ایک واقعے میں اس کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔ تاہم، اس خبر کے پیچھے فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی ایک طویل داستان چھپی ہوئی ہے۔

صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس میں دو نوجوانوں کی تلاشی کے دوران انہوں نے ایک فوجی کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، جس پر غلطی سےفائرنگ ہوئی اور ایک فوجی درمیانے درجے جبکہ تین معمولی زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض صہیونی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ تاہم، تاحال فلسطینی ذرائع سے شہادت کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی۔

مگر حقیقت ان دعوؤں سے بہت مختلف ہے۔ مقامی صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے پرانے شہر کے داخلی راستے پر موجود دو فلسطینی نوجوانوں کو روکا، ان کی تلاشی لی اور پھر ان پر اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ ایک نوجوان کو پہلے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا اور دوسرے کو زمین پر گرا کر انتہائی قریب سے سر میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

اسی دوران دھماکے کی آواز سنائی دی اور علاقے میں زہریلے دھوئیں کا پھیلاؤ شروع ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے دستی بم اور گیس کا استعمال بھی کیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے فجر سے ہی نابلس کے پرانے شہر پر حملہ شروع کر رکھا تھا، جس کے دوران مزید فوجی کمک بھی شہر میں داخل کی گئی۔ اس دوران نہتے شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوج کے اس حملے میں بیاسی فلسطینی شہری زخمی ہوئے، جن میں چار افراد کو گولیوں کے شعلے چھوئے۔ ایک سترہ سالہ نوجوان کے سینے میں گولی لگی جو انتہائی خطرناک صورتحال میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نو فلسطینیوں کو فوجی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایک نوجوان اونچائی سے دھکا دے کر گرایا گیا، ایک کو سر پر پتھر مارا گیا اور ایک کو صہیونی فوجی گاڑی سے کچل دیا گیا۔ مزید ایک فلسطینی کی ٹانگ میں براہ راست گولی ماری گئی۔

ہلال احمر نے بتایا کہ پینسٹھ شہری زہریلی اور آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے کی حالت میں مبتلا ہوئے، جن میں اٹھارہ ماہ کی ایک ننھی بچی بھی شامل ہے، جسے فوری طور پر نابلس کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کے امدادی عملے کو بھی نہ بخشا، ان پر براہ راست زہریلی گیس پھینکی گئی، جس کے باعث دو ایمبولینس اہلکار ہسپتال پہنچائے گئے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطیننابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.