• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

خان یونس میں قابض صہیونی فوج کا حملہ، سات فلسطینی شہید

غزہ میں جاری اجتماعی نسل کشی کو آج چھ سوبارہ دن ہوگئے ہیں۔ غزہ پر ہر دن، ہر لمحہ بمباری، زمینی حملے، گولہ باری اور محاصرے کے باعث ایک قیامت صغریٰ برپا ہے۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی فوج کا ہسپتال پر ڈرون حملہ، مریض اور عملہ خوف کا شکار۔
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر قابض صہیونی ریاست کی خون آشام درندگی کا شکار ہو گئی۔ پیر کے روز مغرب کے وقت جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں ایک نئی صہیونی مجرمانہ کارروائی کے دوران سات فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک خاتون سمیت متعدد شہری شدید زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس کے علاقے المواصی میں واقع بے گھر شہریوں کے عارضی کیمپ حیات کو قابض صہیونی طیاروں نے سفاکانہ حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی خیمے خاکستر ہو گئے۔

طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر کویت اسپیشلسٹ فیلڈ ہسپتال میں ایک شہیدہ خاتون اور متعدد زخمیوں کو منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کے ایک خودکش ڈرون طیارے  نے صالة دريم کے اطراف موجود خیمہ بستی پر حملہ کیا جہاں جنگی جرائم سے بچنے کے لیے پناہ گزین خواتین بچے اور بزرگ زندگی کی آخری امیدیں لیے مقیم تھے۔

آج صرف اسی دن کے دوران قابض صہیونی فضائیہ کے حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور زمین دوز بمباری کے نتیجے میں غزہ کی مختلف بستیوں میں اکیاون فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

یہ اندوہناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری اجتماعی نسل کشی کو آج چھ سوبارہ دن ہوگئے ہیں۔ غزہ پر ہر دن، ہر لمحہ بمباری، زمینی حملے، گولہ باری اور محاصرے کے باعث ایک قیامت صغریٰ برپا ہے۔ قابض اسرائیل نے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور انسان دوست امدادی سامان کو بھی روک رکھا ہے۔

یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور انسانیت فلسطینی بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی لاشیں دیکھنے کی عادی ہو چکی ہے۔ خان یونس کا یہ تازہ قتل عام کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینی قوم کی مکمل نسل کشی کی ہولناک کڑی ہے۔

Tags: اسرائیلشہیدصہیونیئزمغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.