• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی سازش بے نقاب، غزہ میں خانہ جنگی بھڑکانے کے لیے مسلح گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف

یہ خطرناک اقدام قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی ذاتی منظوری سے کیا جا رہا ہے

جمعہ 06-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ہم فیصلہ کن فتح حاصل کریں گے: نیتن یاہو کی خام خیالی
0
SHARES
102
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی عسکری امور کے ماہر محقق رامی ابو زبیدہ نے ایک انتہائی تشویشناک اور مکرو ہ صہیونی منصوبے سے پردہ اٹھاتھے ہوئے بتایا ہے کہ قابض ریاست غزہ میں سرگرم بعض مسلح گروہوں کو براہِ راست اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔ صیہونی ذرائع سے حاصل شدہ مصدقہ معلومات پر مبنی یہ انکشافات غزہ کے اندر خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے اور فلسطینی مزاحمت کو داخلی طور پر کمزور کرنے کی ایک گھناؤنی سازش کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ابو زبیدہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں واضح کیا کہ یہ خطرناک اقدام قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی ذاتی منظوری سے کیا جا رہا ہے، اور اس کی تفصیلات نہ تو اسرائیلی کابینہ کے علم میں ہیں اور نہ ہی کسی قابض عسکری ادارے کو۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نیتن یاھو کے دفتر میں ایک خفیہ ٹولہ سرگرم ہے جو ریاستی نگرانی سے بالاتر ہو کر انتہائی حساس سفارتی فیصلے کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سکیورٹی منصوبے کا بنیادی ہدف فلسطینیوں کے درمیان ایک ایسا مسلح گروہ تیار کرنا ہے جو قابض اسرائیل کے مفادات کا آلہ کار بنے۔ یہ منصوبہ ماضی میں قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان میں تشکیل دی گئی "جیَش لحد (جنوبی لبنانی فوج) یا مغربی کنارے میں بنائی گئی "روابط قرویہ جیسی غدار تنظیموں کی طرز پر ہے۔ ان مسلح گروہوں کو غزہ کے مختلف علاقوں، بالخصوص رفح اور خان یونس میں فعال کیا جا رہا ہے تاکہ یہ قابض صہیونی حکومت کی پراکسی فورس کے طور پر مزاحمت کو کچلنے، عوام کی جاسوسی کرنے، انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے اور حتیٰ کہ امدادی قافلوں کی نام نہاد حفاظت جیسے مشن انجام دے سکیں۔

ابو زبیدہ نے خاص طور پر "ملیشیا ابو شباب” نامی گروہ کا ذکر کیا، جسے قابض صہیونی حکومت براہِ راست اسلحہ کی ترسیل میں سرگرام ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف داخلی انتشار پھیلانا ہے بلکہ فلسطینی مزاحمتی اتحاد میں پھوٹ ڈال کر عوام کو مزید کمزور اور بے بس کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ گروہ فلسطینی معاشرے میں موجود غربت اور ٹوٹ پھوٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی افراد اور رہنماؤں کو پیسوں کے عوض خرید رہا ہے۔ یہ ایک منظم منصوبہ ہے جس کے ذریعے قابض اسرائیل ایک ایسی "فلسطینی چہرے والی ملیشیا” تشکیل دینا چاہتا ہے جو اس کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے اور فلسطینی مزاحمت کے خلاف برسرِ پیکار ہو۔

اس خطرناک منصوبے کے انٹیلی جنس مضمرات پر بات کرتے ہوئے ابو زبیدہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کو لاعلم رکھ کر اس طرح کا خفیہ منصوبہ چلانا صہیونی حکومت کے اندرونی ڈھانچے میں گہرے فساد اور خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے غزہ میں ایک جعلی سکیورٹی متبادل کھڑا کیا جا رہا ہے تاکہ مزاحمت کے کمزور ہونے کی صورت میں پیدا ہونے والے خلا کو پُر کیا جا سکے۔

ابو زبیدہ کے مطابق، اس سازش کے متعدد ٹھوس شواہد زمین پر بھی سامنے آ چکے ہیں۔ سب سے نمایاں ثبوت یہ ہے کہ ان مسلح عناصر کو جدید ترین صہیونی فوجی وردیوں، نئے ہیلمٹس اور بلٹ پروف جیکٹس میں ملبوس غزہ میں دیکھا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ افراد امدادی قافلوں کو لوٹنے جیسی مجرمانہ کارروائیوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ گروہ منظم طور پر افراتفری پھیلانے اور فلسطینی معاشرے پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ان گروہوں سے لاحق خطرے کو بروقت بھانپ لیا ہے اور ان کے خلاف سکیورٹی آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت اس مذموم منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس اور فعال ہے۔

ابو زبیدہ نے اپنی گفتگو کے اختتام پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کا یہ منصوبہ واضح طور پر غزہ کے سماجی تانے بانے اور سکیورٹی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، تاکہ داخلی لڑائیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو آپس میں الجھا کر مزاحمت کو اندر سے ختم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق، اس سازش کا مقابلہ صرف عسکری کارروائیوں سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے معاشرتی بیداری، میڈیا کے مؤثر کردار اور مربوط سکیورٹی اقدامات کا امتزاج ناگزیر ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونیغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.