(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) متحدہ عرب امارات نے مسجدِ اقصیٰ کے دورے اور اشتعال انگیز رویے پر صہیونی ریاستی وزیر کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے قابض اسرائیلی ریاستی سفیر کو طلب کرلیا۔
روزنامہ قدس کےنمائندے کے مطابق سالانہ فلیگ مارچ کے موقع پر قابض ریاست اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ قومی سلامتی بین گوئیر نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا تھا۔
اس موقع پر صہیونی انتہا پسندوں کی جانب سے ریلی کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے۔ صہیونی انتہا پسندوں نے صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔
یو اے ای نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیروں اور مشیروں سمیت تمام ملوث افراد کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔