• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل سے بن گوریون ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت معطل

اس معطلی کا اطلاق لوفتھانزا، سوئس ایئر، برسلز ایئرلائنز، آسٹریئن، یوروونگز، ایٹا اور لوفتھانزا کارگو سمیت تمام ذیلی کمپنیوں پر ہوگا۔

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین, مزاحمت
0
یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل سے بن گوریون ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت معطل
0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جرمن ایئر لائن "لوفتھانزا گروپ” نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں ایک اور ہفتے کی توسیع کر رہا ہے۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، اس کی تمام ذیلی فضائی کمپنیاں 22 جون، اتوار کی شب تک تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کے لیے کوئی پرواز نہیں چلائیں گی۔

یہ پروازیں مئی کے آغاز میں اس وقت معطل کی گئی تھیں جب یمن سے داغا گیا ایک میزائل بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب آ گرا تھا۔ اس معطلی کا اطلاق لوفتھانزا، سوئس ایئر، برسلز ایئرلائنز، آسٹریئن، یوروونگز، ایٹا اور لوفتھانزا کارگو سمیت تمام ذیلی کمپنیوں پر ہوگا۔

اسی دوران اطالوی ایئر لائن "الیتالیہ” نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہی مدت تک تل ابیب کے لیے پروازیں معطل رکھے گی۔

یمن کی حوثی تنظیم "انصار اللہ” کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملوں کے بعد متعدد بین الاقوامی ایئرلائنز  نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں۔ یہ حملے غزہ پر جاری جنگ کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، امریکی "یونائیٹڈ ایئرلائنز” نے 5 جون، نیدرلینڈز کی "ٹرانسویویا” نے 3 جون، اور لٹویا کی "ایئر بالٹک” نے 6 جون سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ دیگر ایئرلائنز، جیسے "ایبریا ایکسپریس”، "ایئر انڈیا”، "ایزی جیٹ”، "رائن ایئر”، "برٹش ایئرویز”، "ایئر سی شلز” اور "ایئر کینیڈا” نے مختلف تواریخ تک پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے، انصار اللہ نومبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف کارروائیوں میں ڈرون اور میزائل حملوں کے ذریعے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، جن میں بن گوریون ایئرپورٹ اور اسرائیلی بحری تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔

Tags: اسرائیلیاسرائیلی ایئرپورٹایئرپورٹبن گورین ایئرپورٹفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.