(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شقی القلب یہودی آباد کار کا ظالمانہ اقدام،اپنی تیز رفتار کار سے سات سالہ فلسطینی بچے کو کچل کر مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فلسطین شہر میں ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔غیر قانونی طور پر قابض یہودی آباد کار نےاپنی تیز رفتار کار سے سڑک کے کنارے پر موجود سات سالہ فلسطینی بچے طارق کو کچل ڈالا،بچے کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بچہ سڑک کے کنارے اپنی سائیکل چلا رہا تھا جب غیر قانونی یہودی آبادی اڈورا کے رہائشی یہودی آباد کار نے بچے کو تیز رفتار کار کے نیچے دے دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور ڈرائیور فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔بچے کو فوری طور پر قریبی اپستال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس دلخراش واقعے کے بعد بچے کا خاندان شدید غم سے نڈھال ہے اور مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ تیز رفتار ڈرائیونگ سے فلسطینیوں کو اپنی گاڑی تلے کچلنا یہودی آباد کاروں کا پرانہ حربہ ہے اور گزشتہ سال اس قسم کے 43 واقعات ہوئے تھے۔جن میں یہودی آباد کار ملوث تھے۔