• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمنی رہنما: ٹرمپ کا امن منصوبہ دراصل پس ِپردہ سازش ہے

قابض اسرائیلی مظالم امریکی فریب کاری اور عرب حکومتوں کی خاموشی کو فلسطینی نسل کشی کی وجوہات قرار دے دیا۔

جمعہ 03-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
الحوثی: قطر پر حملے میں امریکہ شامل، صہیونی حکومت خطے پر قبضے کے لیے سرگرم
0
SHARES
138
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمنی رہنماء سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے قابض اسرائیلی مظالم امریکی فریب کاری اور عرب حکومتوں کی خاموشی کو فلسطینی نسل کشی کی وجوہات قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یمنی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے اپنے تازہ خطاب میں غزہ میں جاری سفاکانہ اسرائیلی مظالم، امریکی حمایت اور ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دو سال سے غزہ میں جاری قتل و غارت گری نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے مگر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت امریکی پشت پناہی اور عرب و اسلامی حکومتوں کی ذلت آمیز خاموشی سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ غزہ میں کئی ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ کئی علاقے اب بھی محاصرے میں ہیں۔

غاصب تل ابیب بھوک کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ رہائشی عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ غزہ کو غیر قابل سکونت بنایا جا رہا ہے۔ قابض اسرائیل خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر فخر کرتا ہے اور مسجد اقصی پر حملے بھی شدت اختیار کرچکے ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی آبادی میں تبدیلی کی کوششیں، فلسطینیوں کا اغوا اور قیدیوں پر تشدد جاری ہے۔

انہوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو صہیونی مفادات کا مکمل ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ یہ غزہ کا انتظام ایک امریکی برطانوی کمیٹی کے سپرد کرنے کی سازش ہے۔ حتی کہ فلسطینی اتھارٹی نے بھی اس منصوبے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ اس میں فلسطینی ریاست کا کوئی حقیقی تصور موجود نہیں۔

الحوثی نے کہا کہ امریکہ جابر اسرائیل اوریورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کو نظرانداز کر رہے ہیں اور غزہ کو مقاومت سے خالی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس منصوبے میں مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے اور انہیں غزہ سے نکالنے کی شقیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو دبانے اور اپنی شبیہ بچانے کے لیے جعلی انسانی امداد اور فریب پر مبنی منصوبے پیش کرتا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ امریکہ نے قحط کے دوران غزہ ہیومنٹیرین انسٹیٹیوٹ کے نام پر ایک فریب کاری کی جو بعد میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا ذریعہ بنی۔

الحوثی نے انکشاف کیا کہ جنگی مجرم نتن یاہو نے خود اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ ناجائز صہیونی حکومت کے تمام مفادات کو پورا کرتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ پر بھی الزام لگایا کہ اس نے فلسطین کے انتظام کے نام پر قبضہ کیا اور بعد میں اسے صہیونیوں کے حوالے کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ عرب حکومتوں کو مزاحمتی قوتوں کو غیر مسلح کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور یہ سب امریکی صہیونی منصوبے کے تحت مشرق وسطی کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ وینزویلا کے قدرتی وسائل خاص طور پر تیل پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

الحوثی نے فلسطین کے حق میں سرگرم کارکنوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صمود فلوٹیلا کے اراکین نے تمام خطرات کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کی۔ صہیونی حکومت نے ان پر حملہ کیا اور انہیں اغوا کیا مگر یہ کارکنان قابض اسرائیل کو عالمی سطح پر رسوا کرنے میں کامیاب رہے۔

آخر میں انہوں نے یمن کی جانب سے سفاکانہ ا سرائیلی جارحیت کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے میں اٹھارہ میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جب کہ سمندری محاصرے کو توڑنے والی دو سو اٹھائیس کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک کشتی گذشتہ جمعرات کو حملے کا نشانہ بنی۔

Tags: الحوثیٹرمپصیہونیعبدالملکغزہفلسطینفلسطینییمنی رہنما
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.