(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے محصور عوام کی امداد کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں ہے جس پر سفاکانہ اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں محاصرے کے خاتمے کے لیے سرگرم عالمی تنظیم نے اس بات کے خدشے کا اظہار کیا کہ قاتل فوج امدادی قافلے پر حملہ کرکے کسی بھی وقت جنگی جرائم کی مرتکب ہوسکتی ہے۔
عالمی صمود فلوٹیلا کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا قافلہ کچھ گھنٹوں میں مصری شہر سکندریہ پہنچ جائے گا۔قافلے کی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ان کے قافلے میں سب سے اگلا جہاز غزہ صرف چھ سو اٹھہتر کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ ہمارے قافلےمیںدو مزید جہاز شامل ہوئے ہیں جس سے یہ قافلہ مزید مستحکم ہوا ہے۔
انتظامیہ نے مزید بتایا قافلہ دودن میں انتہائی حساس علاقے میں داخل ہوجائے گا اب ہمارے ارادے اور مضبوط ہیں اور یہی دنیا کو اس معاملے پر محتاط اور متحد رہنے کا پیغام دیتا ہے۔