غرب اردن(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چیک ریپبلک کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک ریپبلک اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم ) منتقل کرنے کی ابتدا نہیں کرسکتا ۔روزنامہ قدس کے مطابق انھوں نےکہا کہ ہماری حکومت یورپی یونین کے ساتھ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرتی ہے یورپ کا کوئی بھی ملک اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہیں کرنا چاہتا انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے پرانےتجارتی تعلقات اپنی جگہ لیکن بطور یورپی یونین کے رکن کی حیثیت سے ہمیں یونین کے قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنا ہی ہوگا