• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

وزیراعظم پاکستان سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امامِ مسجد اقصیٰ کی ملاقات

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرسفارتی فورم پرفلسطینی عوام کےحقوق کے لیے پوری قوت سےآوازبلند کرتےرہیں گے پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھےگا۔

ہفتہ 06-09-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
عالمی برادری غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے: وزیراعظم  شہباز شریف
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم پاکستان سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور محمود صدیقی الھباش اور مسجد اقصیٰ کےامام احمد حسین  نے ملاقات کی۔محمود صدیقی الھباش فلسطین کی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی ہیں ملاقات میں پاکستان میں فلسطینی سفیربھی موجود تھے۔

وزیراعظم  نے فلسطین کےلیے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی عوام کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھےگا، فلسطینیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور بہادری سےسفاک صہیونی جارحیت کاسامنا کررہےہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرسفارتی فورم پرفلسطینی عوام کےحقوق کے لیے پوری قوت سےآوازبلند کرتےرہیں گے پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھےگا۔

فلسطینی صدرکے مشیر نےغیرمتزلزل حمایت پرپاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ان کےلیے تقویت کا باعث ہے فلسطینی صدر کے مشیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ محمود صدیقی الھباش اسلام آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے فلسطینی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

Tags: امام مسجد اقصیٰصہیونیئزمغزہمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.