• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 6 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احمد عبد الفتاح شہید

نابلس کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں عورف کے رہائشی احمد عبد الفتاح احمد شحادہ کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے المربعہ چیک پوسٹ کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔

ہفتہ 06-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی خواتین و بچوں کو کچلنے والا درندہ صفت فوجی ہلاک
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی علاقے میں واقع گاؤں عورف کے رہائشی احمد عبد الفتاح احمد شحادہ کو قابض اسرائیلی فوجیوں نے المربعہ چیک پوسٹ کے قریب گولی مار کر شہید کر دیا۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق قابض فوجیوں نے احمد شحادہ پر اس وقت براہِ راست اور شدید فائرنگ کی جب وہ چیک پوسٹ کے نزدیک موجود تھے۔ گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گئے، لیکن قابض فوجیوں نے انہیں وہیں تڑپتا چھوڑ دیا اور کسی کو بھی ان تک طبی امداد پہنچانے کے لیے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔

فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی کہ ان کی طبی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم قابض فوج نے انہیں چیک پوسٹ کے راستے آگے بڑھنے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ غرب اردن میں قابض اسرائیل کی فوجی چوکیاں موت کے پھندے بن چکی ہیں جہاں تعینات فوجی اہلکار آئے روز فلسطینی نوجوانوں پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہیں۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اسی نوعیت کے واقعات میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: صہیونیئزمغزہمقبوضہ فلسطیننابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.