بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی علاقوں میں زلزلے کے معمولی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کو شام آٹھ بجے آیا جس کے جھٹکے جنوبی مغربی کنارے، بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور جزیرہ نما سینا میں محسوس کیے گئے۔
روزنامہ قدس کے مطابق زلزلے کا مرکز معلوم نہیں ہوسکا تاہم ریختر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ ممکنہ طورپر اس کا مرکز خلیج عقبہ ہوسکتی ہے کیونکہ ماضی میں بھی اس مقام پر زلزلے آتے رہتے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔