• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملہ، چار صہیونی جہنم واصل، پندرہ زخمی

آج صبح فلسطینی مجاہدین کی جانب سے کی گئی ایک دلیرانہ فدائی کارروائی کے نتیجے میں چار صہیونی جہنم واصل اور کم از کم پندرہ دیگر زخمی ہو گئ۔

پیر 08-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین, مزاحمت
0
مقبوضہ بیت المقدس میں فدائی حملہ، چار صہیونی جہنم واصل، پندرہ زخمی
0
SHARES
49
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں آج صبح فلسطینی مجاہدین کی جانب سے کی گئی ایک دلیرانہ فدائی کارروائی کے نتیجے میں چار صہیونی جہنم واصل اور کم از کم پندرہ دیگر زخمی ہو گئے جبکہ کارروائی کو انجام دینے والے دونوں جانباز بھی شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔

نمائندگان کے مطابق یہ کارروائی مقبوضہ القدس کے علاقے میں واقع راموت چوک کے قریب ایک بس کو نشانہ بنا کر کی گئی۔ صہیونی میڈیا نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دو فلسطینی مجاہدین بس میں داخل ہوئے اور اندر موجودسفاک اسرائیلیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے اور پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ابتدائی اندازہ لگایا ہے کہ یہ ایک دوہرا فدائی حملہ تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مجاہدین رام اللہ کے علاقے سے القدس میں داخل ہوئے تھے تاکہ اپنی قوم پر ہونے والے مظالم کا بدلہ لے سکیں۔

قابض اسرائیل کی ہنگامی طبی سروس، ریڈ اسٹار آف ڈیوڈ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کم از کم پندرہ ہے جن میں سے پانچ کی حالت انتہائی تشویشناک اور تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اسی دوران قابض اسرائیل کے شعاریہ تصدق ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس ساتھ زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک کی حالت نازک، چارکی حالت خطرناک اور دو درمیانے درجے کے زخموں کے ساتھ زیرِ علاج ہیں۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیل کی بربریت اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اجتماعی قتلِ عام پر پوری دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ آج کی اس فدائی کارروائی کو مظلوم فلسطینی عوام کی طرف سے قابض اسرائیل کے جنگی جرائم کا ایک بھرپور ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستفلسطینفلسطینیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.