مغربی کنارے اور القدس میں ایک ہفتے کے دوران پچاس مزاحمتی کارروائیاں
ایک معلوماتی مرکز نے جمعہ کو اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس مدت کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض سفاک اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان پہچایا۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں پچاس اہم اور عوامی سطح پر مزاحمتی سرگرمیوں کو دیکھا گیا۔
ایک معلوماتی مرکز نے جمعہ کو اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس مدت کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض سفاک اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان پہچایا۔
بیان کے مطابق اسی عرصے میں مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ مرتبہ بم دھماکے کیے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قابض فوج اور مشتعل فلسطینی نوجوانوں کے درمیان اڑتیس جھڑپیں ہوئیں، جن میں مزاحمت کاروں کی جانب سے پتھراؤ کے واقعات بھی شامل تھے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مقامی آبادی اور نوجوان مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے میں صیہونی جابر آبادکاروں کی جانب سے کیے گئے دو حملوں کو بھی ناکام بنایا۔
مزاحمتی سرگرمیوں کے تسلسل میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چار مظاہرے بھی منعقد ہوئے جن کا مقصد فلسطینی مزاحمت، شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کی حمایت کرنا اور قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔