• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 23 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

مراکش میں عوامی احتجاج، غزہ میں قحط زدہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نوے ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہے جن کا مرکزی نعرہ تھا "تمہاری خاموشی ہمیں قتل کر رہی ہے۔"

ہفتہ 23-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
مراکش میں عوامی احتجاج، غزہ میں قحط زدہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعہ کے روز مراکش کے ہزاروں شہریوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اور قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری بھوک اور قحط کی مجرمانہ پالیسی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہوا جب غزہ پر مسلط کردہ اجتماعی نسل کشی کی جنگ کو تقریباً تئیس ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ مظاہرے "الہیئہ المغربیہ لنصرۃ قضایا الامہ” (امت کے مسائل کی حمایت کے لیے) مراکشی کمیٹی کی کال پر نمازِ جمعہ کے بعد مختلف شہروں میں منعقد کیے گئے۔

غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے نوے ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہے جن کا مرکزی نعرہ تھا "تمہاری خاموشی ہمیں قتل کر رہی ہے۔”

یہ مظاہرے مراکش کے متعدد شہروں میں بیک وقت منعقد ہوئے جن میں طنجہ، تطوان، شفشاون، دارالبیضاء، جریدہ، انزکان، تارودانت، آغادیر، برکان اور وجدہ شامل ہیں۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ میں نسل کشی بند کرو” اور "فلسطین امانت ہے،قابض اسرائیل سے تعلقات کی بحالی غداری ہے” جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے پرجوش نعروں سے فضا کو گرما دیا، جن میں غزہ کی عظیم سرزمین کو مراکش کا سلام اور "مراکش سے فلسطین تک، قوم ایک ہے، دو نہیں” جیسے نعرے شامل تھے۔

احتجاج کے دوران شرکاء نے ایسی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جو غزہ میں قابض اسرائیل کی مسلط کردہ قحط سالی اور بھوک سے متاثرہ معصوم عوام کے چہروں اور ان کے تباہ حال حالات کی عکاسی کر رہی تھیں۔

Tags: صہیونیئزمغزہفلسطینمراکش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.