(روز نامہ نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی شہری اپنی سرزمین کے بعد دوسرے ممالک میں بھی غیر محفوظ ہونے لگے۔لبنان میں ایک ریلی کے دوران تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فتح تحریک کے ایک مقامی رہ نما حسن علاء الدین جمعہ کے روز عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں لبنانی وزیر برائے لیبر کے نام نہاد لیبر قانون کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھےجب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تھی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عین الحلوۃ میں گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے نے پرتشدد جلوس کی شکل اختیار کر لی تھی۔ اس دوران مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔
ترک خبر رساں ادارے ‘اناطولیہ’ کے مطابق حسن علاء الدین وزیر برائے لیبرکے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف منظور کردہ نئے قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے